’فیس بک اگلے ہفتے کمپنی کا نام بدل دے گی‘

22 اکتوبر, 2021
لندن/ ايجنسى
فیس بک اگلے ہفتے کمپنی کا نام بدلنے کے ساتھ اس کی ری برانڈنگ کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز نے ٹیکنالوجی نیوز ویب سائٹ ’دی ورج‘ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ فیس بک کے چیف ایگزیکٹو مارک زکر برگ 28 اکتوبر کو کمپنی کی سالانہ کانفرنس میں نام کی تبدیلی کے بارے میں بات کریں گے۔
 جس طرح گوگل نے ری برانڈنگ کرکے اپنی ایپس کو ایک جگہ اکٹھا کیا اسی طرح امید کی جا رہی ہے کہ فیس بک بھی اپنی ایپس کو ایک چھتری کے نیچے لائے گی۔
گارڈین اخبار نے فیس بک کے ایک ترجمان سے بات جس نے کہا کہ ’کمپنی افواہوں اور قیاس آرائیوں پر تبصرہ نہیں کرتی۔‘
یہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب فیس بک کی ایک سابق ملازم فرانس ہوگن نے کہا تھا کہ فیس بک صرف منافعے کو سامنے رکھتی ہے، اس سے بچوں کو نقصان پہنچتا ہے۔ یہ جمہوریت کو غیر مستحکم کر رہی ہے۔
فرانس ہوگن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے وال سٹریٹ جرنل کو دستاویزات فراہم کیں۔
رواں ماہ فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروس پانچ گھنٹے تک معطل رہی۔
اس پر فرانس ہوگن کا کہنا تھا کہ ’پانچ گھنٹے تک فیس بک لوگوں کو تقسیم کرنے اور جمہوریتوں کو غیر مستحکم کرنے میں ناکام رہی۔‘

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter