ٹی-20 عالمی کپ کا انعقاد ہندوستان میں نہیں ابوظبی میں ہوگا، بی سی سی آئی نے کیا اعلان

29 جون, 2021

ئی دہلی: ٹی -20 عالمی کپ کا انعقاد ابو ظہبی میں ہوگا۔ آج اس کا آفیشیل اعلان ہوگیا۔ کورونا کے سبب پہلے ہی ملک میں اس کے انعقاد کو لے کر خدشہ تھا۔ اس درمیان بی سی سی آئی نے آئی سی سی کو اس بارے میں آفیشیل طور پر اطلاع دے دی ہے۔ ورنامنٹ کا انعقاد اکتوبر – نومبر میں ہوسکتا ہے۔ ٹی -20 عالمی کپ سے پہلے آئی پی ایل کے درمیان 31 مقابلے بھی ابوظہبی میں ہونے ہیں۔ بورڈ کے سکریٹری جے شاہ نے ٹورنامنٹ کو شفٹ کئے جانے کے بارے میں اطلاع دی۔

نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق، جے شاہ نے کہا کہ ہم نے آئی سی سی کو آج آفیشیل طور پر ٹی -20 عالمی کپ کو ابوظہبی میں شفٹ کئے جانے کے بارے میں اطلاع دے دی ہے۔ ٹورنامنٹ کی تاریخ پر فیصلہ آئی سی سی کرے گا۔ ٹورنامنٹ کی تاریخ پر فیصلہ آئی سی سی کرے گا۔ اطلاع کے مطابق، کورونا کی تیسری لہر کے اندیشے کے درمیان ٹورنامنٹ کا انعقاد ہندوستان میں ہونا مشکل تھا۔

عمان میں ہوسکتے ہیں ابتدائی مقابلے

17 اکتوبر سے عالمی کپ کے مقابلے شروع ہوسکتے ہیں۔ 16 ٹیموں کے اس ٹورنامنٹ کا خطابی مقابلہ 14 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے مقابلے ابوظہبی کے علاوہ عمان میں بھی ہوسکتے ہیں۔ آئی پی ایل کے مقابلے ہونے کے سبب ابو ظہبی میں انعقاد کو لے کر زیادہ دباو نہ پڑے۔ اس کی وجہ سے ابتدائی راونڈ کے مقابلے عمان میں ہوسکتے ہیں۔ ابو ظہبی کی بات کریں تو دبئی، شارجہ اور ابو ظہبی میں مقابلے ہونے ہیں۔ اس سے پہلے 2016 کا ٹی-20 عالمی کپ کا انعقاد ہندوستان میں ہی ہوا تھا۔ تب ویسٹ انڈیز کی ٹیم چمپئن بنی تھی۔

عالمی کپ میں کل ہوں گے 45 مقابلے

ٹی-20 عالمی کپ میں 16 ٹیموں کو موقع دیا گیا ہے۔ کل 45 مقابلے ہونے ہیں۔ پہلا راونڈ 8 ٹیموں کے درمیان ہوگا۔ دو گروپ میں 4-4 ٹیمیں رہیں گی۔ کل 12 میچ ہوں گے۔ دونوں گروپ کی ٹاپ ٹیم سپر-12 کے لئے کوالیفائی کرے گی۔ یہاں 12 ٹیموں کو دو گروپ میں تقسیم کیا جائے گا۔ کل 30 میچ ہوں گے۔ اس کے بعد دو سیمی فائنل اور فائنل ہوگا۔

ستمبر – اکتوبر میں آئی پی ایل بھی ابوظبی میں

اطلاعات کے مطابق آئی پی ایل کے بقای بچے مقابلے 19 ستمبر سے 15 اکتوبر کے درمیان ہوسکتے ہیں۔ اس کا انعقاد بھی ابو ظہبی میں ہونا ہے۔ بی سی سی آئی پہلے ہی اس کا اعلان کرچکا ہے۔ 4 مئی کو کورونا کیسز میں زبردست اضافے کے  بعد 29 میچ کے بعد ہی ٹی-20 لیگ کو ملتوی کردیا تھا۔ ابھی سیزن کے 31 مقابلے باقی ہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter