ہوا میں کورونا کے قطرے 13 فٹ کے فاصلے سے بھی سفر کرسکتے ہیں: نئی تحقیق

13 اپریل, 2020

ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہوا میں معلق کورونا وائرس کے قطرے چھ فٹ کے بجائے تیرہ فٹ کے فاصلے سے بھی سفر کرسکتے ہیں، تاہم ضروری نہیں کہ یہ کسی شخص کو بیمار بھی کریں۔چینی ریسرچرز کی تحقیق کے نتائج امریکی ادارے سینٹر فور ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن کے جرنل میں شائع ہوئے۔ریسرچرز نے”ایروسول ٹرانسمیشن” یعنی وائرس کے ان قطروں کا بھی مشاہدہ کیا جو اتنے ہلکے ہوتے ہیں کہ زمین پر نہیں گرتے۔جس میں انکشاف ہوا کہ مریض سے تیرہ فٹ تک کے فاصلے پر بھی ہوا میں معلق یہ قطرے پائے گئے۔ تاہم آٹھ فٹ تک کے فاصلے پر قطروں کی مقدار زیادہ پائی گئی۔

کورونا وائرس کے قطرے سب سے زیادہ اسپتالوں کے فرش پر پائے گئے جو ممکنہ طور پر کشش ثقل اور ہوا کے بہاؤ کی وجہ سے ہوسکتا ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter