بھارت، کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر تبلیغی جماعت کے رُکن کی خودکشی

11 اپریل, 2020

بھارت کی ریاست مہاراشٹر میں تبلیغی جماعت کے ایک رکن نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر اسپتال میں خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ایک اسپتال میں تبلیغی جماعت کے کارکنوں کو لایا گیا تھا جہاں اُن کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے تھے اِن کارکنوں میں سے تبلیغی جماعت کے ایک 30 سالہ رُکن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد اُس شخص کو اسپتال کے ایک کمرے میں قرنطینہ کردیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  اُس شخص نے قرنطینہ وارڈ کے واش روم میں جاکر بلیڈ سے اپنا گلہ کاٹ کر خودکشی کرلی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق خودکشی کرنے والا بھارتی ریاست آسام کا رہائشی تھا اور اُس نے گزشتہ ماہ 6 اور 8 مارچ کے درمیان نئی دہلی کے نظام الدین میں ہونے والے تبلیغی جماعت کے اجتماع میں شرکت کی تھی جس کے بعد وہ اپنے دیگر کارکنوں کے ساتھ مہاراشٹر پہنچا تھا۔

اسپتال ذرائع نے بتایا کہاس شخص میں کچھ دن قبل ہی کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے لگ گئی تھیں جس کے بعد وہ خود ہی اسپتال آیا اور پھر اسپتال میں داخل ہوگیا تھا۔واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 7 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter