کورونا وائرس 208 ممالک میں پھیل گیا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امریکہ میں سب سے زیادہ 990 ہلاکتیں ریکارڈ

6 اپریل, 2020

 ) امریکہ میں کورونا وائرس سے تباہی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 990 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں، 17305 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد وائرس کا شکار افراد کی تعداد 3 لاکھ 28662 ہو گئی ہے، برطانیہ میں 621، اٹلی میں 525، اسپین میں 471، ہالینڈ میں بیلجیئم میں 164، ایران میں 151، ہالینڈ میں 115، جرمنی میں 129، ترکی میں 73، کینیڈا میں 46 پرتگال میں 29، سویڈن میں 28، کینیڈا میں 27 اور الجیریا میں 22 افراد دم توڑ گئے، عالمی سطح پر ہلاکتوں کی تعداد 68310 اور متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ 58198 ہو گئی جبکہ 2 لاکھ 59629 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں، ایک دن میں 3622 ہلاکتیں اور 56745 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا وائرس 208 ممالک میں پھیل چکا ہے، دنیا بھر میں اب تک مجموعی طور پر 12 لاکھ 58198 افراد وائرس کا شکار ہوئے جبکہ اموات کی تعداد 68310 ہو گئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ ہلاکتیں امریکہ میں ریکارڈ کی گئی ہیں جہاں پر مزید 990 افراد دم توڑ گئے جس کے بعد ملک میں مجموعی اموات کی تعداد 9442 ہو گی ہے، ایک روز میں 17305 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ اور28662 ہو گئی ہے، اسی طرح برطانیہ میں بھی ایک دن میں زیادہ ہلاکتیں دیکھنے کو آئی ہیں جہاں پر وائرس نے مزید 621 افراد کی جان لے لی ہے جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 4934 ہو گئی ہے جبکہ 5903 تازہ کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرین کی تعداد 47806 ہو گئی ہے، اٹلی میں مزید 525 افراد وائرس کے باعث دم توڑ گئے، اسطرح اٹلی میں ہلاکتوں کی تعداد 15887 ہو گئی ہے، اٹلی میں 4316 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 28948 ہو گئی ہے، اسپین میں مزید 471 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 12418 ہو گئی ہے، 4591 تازہ کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 30759 تک پہنچ گئی ہے، بیلجیئم میں مزید 164 اموات کے بعد مرنے والوں کی تعداد 1447 ہو گئی ہے جبکہ مجموعی طور پر متاثرہ مریضوں کی تعداد 19691 ہو گئی ہے، ایران میں وائرس کا شکار مزید 151 افراد دم توڑ گئے جس کے بعد ملک میں مجموعی اموات کی تعداد 3603 ہو گئی ہے جبکہ 2483 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 58226 ہو گئی ہے، ہالینڈ میں مزید 115 اموات کے بعد مرنے والوں کی تعداد 1766 ہو گئی ہے، 1224 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرین کی تعداد 17851 ہو گئی ہے، جرمنی میں 129 ہلاکتوں کے بعد مرنے والوں کی تعداد 1573 ہو گئی ہے جبکہ مزید 3872 افراد میں وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 99964 ہو گئی ہے، ترکی میں وائرس نے مزید 73 افراد کی جان لے لی جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 574 ہو گئی ہے جبکہ 3135 تازہ کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 27069 ہو گئی ہے۔

ایک دن کے دوران پرتگال میں 29، سویڈن میں 28، کینیڈا میں 27، الجیریا میں 22، آئرلینڈ میں 21، سوئٹزرلینڈ اور میکسیکو میں 19، 19، آسٹریا اور ڈنمارک میں 18، 18 پولینڈ میں 15، مراکش، برازیل اور پیرو میں 10، 10 ناروے میں 9، ایکواڈور اور فلپائن میں 8، 8 انڈونیشیا، چلی، سربیا، ہونڈراس اور مصر میں 7، 7 سلوانیہ اور جنوبی کوریا میں 6، 6 عراق، سعودی عرب، لکسمبرگ، رومانیہ، آسٹریلیا، اسرائیل، ڈومنیکن ریپبلک اور یونان میں 5، 5 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter