کورونا وائرس : دنیا بھر میں 53 ہزار ہلاکتیں، ایک ملین سے زائد متاثر

3 اپریل, 2020

دنیا بھر میں  کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 53 ہزار سے  تجاوز کر گئی ہے جبکہ دس لاکھ سے زائد افراد اس سے متاثر ہوچکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوتا جارہا ہے جس سے سب زیادہ امریکہ، اٹلی، اسپین، فرانس، جرمنی ، برطانیہ اور ایران ہیں۔سب سے زیادہ متاثرین والے ممالک میں چین بھی شامل ہے جہاں سے اس عالمی وباء نے جنم لیا تھا تاہم وہ اب اس وباء پر تقریباً قابو چکا ہے۔کورونا وائرس کے باعث اب تک سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک اٹلی ہے جہاں ہلاکتوں کی تعداد 14 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 15 ہزار سے زائد ہے۔امریکہ میں صورتحال بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے، وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 45 ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ مسلسل دوسرے روز ایک ہزار سے زائد ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں  ۔پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 5 افراد جاں بحق ، مجموعی تعداد 35 ہوگئیامریکہ میں کورونا وائرس کے باعث ہلاک افراد کی تعداد 6 ہزار  تجاوز کر گئی ہے۔اسپین میں بھی صورتحال انتہائی خراب ہوتی جارہی ہے جہاں مجموعی کیسز کی تعداد ایک لاکھ 10 ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ 10 ہزار سے  زائد ہلاکتیں بھی ہوچکی ہیں۔جرمنی میں متاثرہ افراد کی تعداد 85 ہزار کے قریب پہنچ گئی جبکہ ہلاکتیں ایک ہزار سے تجاوز کرگئی ہیں۔فرانس میں 60 ہزار کے قریب افراد متاثر ہیں جبکہ وہاں 5 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ایران  میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ  جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔برطانیہ میں ایک ہی دن میں 570 سے زیادہ اموات رپورٹ ہوئی ہیں، صرف لندن میں ہی 100 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد وہاں اموات کی تعداد 3 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔

 

 

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter