حج کے دوران ایل پی جی گیس کے استعمال پر پابندی لگ گئی

2 اگست, 2019

مکّہ مکرمہ( 2 اگست 2019ء) سعودی عرب میں حج سیزن کا آغاز ہو چکا ہے۔ اس موقع پر لاکھوں کی تعداد میں عازمین حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے حجاز مقدس پہنچ گئے ہیں۔ سعودی محکمہ شہری دفاع کی جانب سے حرمین شریفین اور اس کے آس پاس کے مقامات پر ایل پی جی گیس کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ جس کے بعد حاجی بھی اپنے کیمپوں میں ایل پی جی استعمال نہیں کر سکیں گے۔اس کے علاوہ حرمین شریفین میں قائم کیے گئے تمام سرکاری اداروں کے دفاتر میں بھی اس پابندی کا اطلاق ہو گا۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس پابندی کا مقصد کسی ناخوشگوار واقعے کو روکنا ہے۔ کیونکہ ماضی میں ایسے کئی آتشزدگی کے واقعات پیش آئے ہیں جن کے باعث سینکڑوں حاجیوں کی جانیں ضائع ہوئیں۔

جبکہ آتش زدگی کے باعث حاجیوں میں بھگدڑ مچنے سے بھی سینکڑوں لوگ زخمی ہوئے اور کچھ مارے بھی جا چکے ہیں۔

زیادہ تر واقعات عازمین کی لاپرواہی کے باعث پیش آتے ہیں جو کھانا پکانے کے لیے آگ جلاتے ہیں۔ اسی وجہ سے اس بار ایل پی جی گیس پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس مقصد کے لیے حرمین شریفین اور اس سے ملحقہ علاقوں میں حاجیوں کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے اور اُن کے پاس اگر ایسا کوئی سامان پایا جائے تو اسے فوری طور پر ضبط کر لیا جاتا ہے۔ حرمین شریفین کی انتظامیہ کے مطابق اس بار حج کو کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے سے محفوظ رکھنے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ اسی وجہ سے اس بار سیکیورٹی اہلکاروں کی تعداد میں خاصا اضافہ کیا گیا ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter