حکومت گونگی بہری ہے، انتخابی دھاندلی کی تحقیقات نہ ہونے پر افغان خواتین امیدواروں نے ہونٹ سی لئے

4 جولائی, 2019

کابل – افغانستان کے دارالحکومت کابل میں صدارتی محل کے سامنے گزشتہ سال کے انتخابات میں دھاندلی کے خلاف احتجاج کر رہی خاتون امیدواروں نے احتجاجاً اپنے ہونٹ سی لئے۔ ملک کے مختلف صوبوں سے آئی ہوئی یہ خواتین امیدوار پچھلے سال اکتوبر میں منعقد ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں ناکام ہوئی تھیں۔ ننگر ہار سے افغان ولسی جرگہ یا ایوان زیریں کے لئے امیدوار ڈیوہ نیازی نے اپنی پانچ ساتھیوں سمیت اپنے ہونٹ سی لئے۔ بی بی سی سے بات کرتے وہ کہتی ہیں کہ یہ ان کی بے بسی اور مظلومیت کی آخری حد ہے کیونکہ حکومت گونگی اور بہری ہے۔ واضح رہے کہ ان خواتین کا احتجاج گزشتہ تین ماہ سے جاری ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter