برازیل کی جیل میں تصادم، 42 افراد ہلاک

28 مئی, 2019

تصویر: یورو نیوزبرازیل کی جیل میں قیدیوں کے درمیان خونی تصادم میں 42 افراد ہلاک ہوگئے ، حکام نے واقعے کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی۔ خبرایجنسی کے مطابق قیدیوں کے درمیان لڑائی برازیل کی ریاست ایمازوناس کے شہرمناؤس میں واقع جیل میں ہوئی، جس میں چاقوؤں، خار دار برشوں اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ جھگڑے کا آغاز تب ہوا جب قیدیوں سے ملاقات کا وقت تھا، مہمانوں کے گروہ کے درمیان بھی جھڑپ شروع ہوگئی۔ پولیس نے فساد پر قابو پانے کے لیے مزید نفری طلب کی اور اس دوران ہلاک ہو جانے والوں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہلاک افراد میں سے بیشتر تیز دھار آلہ کی ضرب کا نشانہ بنے جب کہ کچھ کو گلا گھونٹ کر بھی ہلاک کیا گیا۔ حکام کے مطابق جھڑپ کی فوری کوئی وجہ سامنے نہیں آسکی، تاہم محکمہ جیل خانہ جات نے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ یاد رہے کہ مذکورہ جیل میں یہ پہلا پرتشدد واقعہ نہیں، دو سال قبل بھی یہاں قیدیوں کی بغاوت کو کچلنے کے دوران 56 قیدی مارے گئے تھے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter