سعودی عرب نے خلیج اور عرب رہنماؤں کا ہنگامی اجلاس 30مئی کو طلب کر لیا

20 مئی, 2019

سعودی عرب نے اس ماہ کی تیس تاریخ کو خلیج اور عرب ملکوں کے رہنمائوں کا ہنگامی سربراہ اجلاس طلب کیا ہے۔سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے جدہ میں ایک بیان میں کہا کہ سربراہ اجلاس میں اس ہفتے سعودی عرب اور پڑوسی ملک متحدہ عرب امارات پر ہونے والے حملوں کے اثرات پر غور کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب جنگ ٹالنا چاہتا ہے تاہم ایران کی طرف سے جنگ چھیڑنے کی صورت میں پوری قوت سے جواب دینے کیلئے تیار ہے۔اتوار کو متحدہ عرب امارات کے ساحل پر چار کمرشل بحری جہازوں کو نقصان پہنچایا گیا اور دو دن بعد ڈرون طیاروں نے سعودی دارالحکومت ریاض میں تیل کی تنصیبات پر حملہ کیا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter