امریکا میں اخوان کو دہشت گرد قرار دینے کا فیصلہ حتمی مراحل میں داخل

9 مئی, 2019

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ اور کانگریس میں ان کے اتحادیوں کی طرف سے اخوان المسلمون کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے اعلان کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

 امریکا میں اخوان المسلمون کوعالمی دہشت گرد تنظیم قرار دینے کی کوششیں کئی سال سے جاری ہیں۔ امریکا اخوان اور اس کے ساتھ منسلک دیگر اداروں، شخصیات اور تنظیمیں کے مالی سوتے خشک کرنے کے لیے قانون سازی کے لیے کوشاں ہے۔

امریکی کانگریس میں صدر ٹرمپ اور ان کے اتحادیوں کی جانب سے رُکن کانگریس ایڈم کریڈو کی تحقیق کی روشنی میں اخوان المسلمون کو عالمی دہشت گرد گروپ قرار دینے کی کوششوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کے سینیر عہدیداروں کی جانب سے رواں ہفتے

کو بتایا گیا تھا کہ اخوان المسلمون جماعت امریکا کی سلامتی کے خطرے کا موجب بن سکتی ہے۔ اسی خدشے کے پیش نظر اخوان المسلمون کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دینے کی کوششیں جاری ہیں۔

امریکی سینٹر ٹیڈ کروز نے اخوان المسلمون کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کی کوششوں کے بارے میں‌ بات کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس میں اخوان المسلمون کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اخوان المسلمون کی سرگرمیوں‌ کے حوالے سے کی جانے والی تحقیق میں جماعت اور اس کی قیادت کو دہشت گردی کی سرگرمیوں‌ میں ملوث پایا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کانگریس میں‌ ہونے والی قانون سازی ٹرمپ انتظامیہ کے لیے اخوان المسلمون کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کی راہ ہموار کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اخوان المسلمون کو دہشت گرد تنظیم قراردینے کی کوششیں دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے والے ایران جیسے ملکوں اور حزب اللہ جیسی تنظیموں کے خلاف کارروائی کا حصہ ہے۔

دہشت گردوں سے کوئی نرمی نہیں

حال ہی میں امریکی انتظامیہ نے ایران کے سپاہ پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا۔ اس میں پاسداران انقلاب کے سمندر پار آپریشنل یونٹ فیلق القدس بھی شامل ہے۔ اب اگلے مرحلے میں اخوان المسلمون کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا جا رہا ہے۔

ایک سینیر امریکی عہدیدار نے اپنے بیان میں‌ کہا کہ صدر ٹرمپ کی پہلی ترجیح امریکیوں کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔ وہ کسی بھی دہشت گردی کو سنجیدگی سے لیتے ہیں۔ انہوں‌ نے جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایران کے پاسداران انقلاب کو بھی دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter