حرمین شریفین میں رمضان کی آمد کی تیاریاں مکمل

2 مئی, 2019

سعودی حکومت نے رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر حرمین شریفین میں معتمرین کی سہولیات اور خدمات کے تمام انتظامات مکمل کر لئے۔حرمین شریفین کے امور کے نگران ادارے (جنرل پریذیڈنسی فار دی افیئرز آف ٹو ہولی موسکس)نے کہا ہے کہ رمضان کے دوران معتمرین کو 24گھنٹے خدمات میسر ہوں گی جن کی ادائیگی کے لئے 5 ہزار خادمین کو متحرک کر دیا گیا  اور یومیہ بنیادوں پر 300 ٹن آب زم زم کی سپلائی کا بھی انتظام ہو گیا۔ادارے کے مطابق رمضان کے دوران مسجد نبویۖ میں معروف دینی سکالرز روزانہ کی بنیادوں پر مذہبی و دینی تعلیم دیں گے جبکہ مسجد کی لائبیریری ہمہ وقت کھلی رکھی جائے گی جہاں سے معتمرین کو مفت تحریری گائیڈ بکس دستیاب ہوں گی۔معتمرین کو شاہ فہد قرآن پرنٹنگ کمپلیکس کے شائع شدہ مختلف زبانوں کے تراجم کے ساتھ قرآن پاک کے نسخے بھی مفت دیئے جائیں گے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter