بھارتی انتخابات، مغربی بنگال میں سب سے زیادہ 81 فیصد ٹرن آوٹ رہا

12 اپریل, 2019

نئی دہلی- بھارتی الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات کے پہلے مرحلے میں مغربی بنگال میں سب سے زیادہ ٹرن آوٹ 81 فیصد رہا۔ دوسری جانب بھارتی انتخابات کے دوران سخت سکیورٹی کے باوجود دنگے فساد کے مناظر بھی دیکھنے میں‌ آئے.بھارت میں عام انتخابات کے پہلے مرحلے میں 13 کروڑ 97 لاکھ افراد نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ بھارتی الیکشن کمیشن کے مطابق مغربی بنگال میں سب سے زیادہ ٹرن آوٹ 81 فیصد جبکہ بہار میں سب سے کم 50 فیصد رہا۔۔ اترپردیش کی آٹھ سیٹوں پر ٹرن آؤٹ 63 فیصد دیکھنے میں آیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت میں انتخابات کے دوران سخت سکیورٹی کے باوجود دنگے فساد کے مناظر بھی دیکھنے میں ٓائے، اترپردیش میں پولنگ سٹیشن پر فائرنگ کے دوران بھگدڑ بھی مچ گئی تھی۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter