عسیر میں امام مسجد پر چاقو سے حملہ ،ملزم سے تحقیقات

7 اپریل, 2019
عیسر ریجن  کی  النماص کمشنری میں امام مسجد کو حملہ کرکے زخمی کردیا گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق حملہ آور شہری سے تحقیقات جاری ہیں ۔ وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے زخمی امام مسجد کی اسپتال میں عیادت کی اور انکی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ۔
عاجل ویب نیوز کے مطابق ملزم کی عمر 50 برس ہے جس نے النماص کمشنری کی جامع مسجد آل زینب کے امام و خطیب کو اس وقت تیز دھار آلے سے حملہ کر کے زخمی کر دیاجب وہ خطبہ جمعہ دینے کیلئے ممبر پر چڑھ رہے تھے ۔ ملزم اچانک صف سے اٹھا اور چاقوسے ان کے کندھے پر کئی وار کئے ۔
مسجد میں موجود نمازی یہ واقعہ دیکھ کر سکتے میں آگئے ۔ وہ سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ ایسا بھی واقعہ بھی ہو سکتا ہے ۔ نمازیوں نے جب امام کو گرتے اور انکے شانے سے خون بہتے دیکھا تو انہو ںنے بھاگ کر ملزم کو قابو کیا اور پولیس کو طلب کر لیا ۔
عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات کا گمان بھی نہیں تھا کہ کوئی اس طرح امام مسجد پر حملہ کرے گا ۔ ملزم کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا جس سے تفتیش جاری ہے ۔
واضح رہے گزشتہ جمعہ مصر میں بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا جس میں ایک شخص نے امام مسجد پر چاقو سے حملہ کر کے انہیں شدید زخمی کر دیا تھا ۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter