چین کے جنگلات میں ہولناک آتشزدگی میں 26 فائر فائٹرز ہلاک، 30لاپتہ

2 اپریل, 2019

چین کے جنگلات میں تیزی سے پھیلتی آگ پر قابو پانے کی کوشش کے دوران26فائر فائٹرز بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے جب کہ 30فائر فائٹرز لاپتہ ہیں۔بین الاقوامی میڈیارپورٹس کے مطابق چین کے صوبے سیچوان کے جنگلات میں 3800میٹر کی بلندی پر لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے 700کے قریب فائر فائٹرز کو بھیجا گیا تھا جن سے میں 26فائر فائٹرز طوفانی ہوا کا رخ اچانک تبدیل ہونے کے باعث شعلوں کے گھیرے میں آگئے اور جل کر ہلاک ہوگئے جب کہ 30لاپتہ ہیں۔واضح رہے کہ چین میں گزشتہ چند ہفتوں سے آتشزدگی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے صرف گزشتہ ماہ مارچ میں تین فیکٹریوں میں آگ لگنے کے واقعات ہوئے جب کہ مختلف جنگلاتی علاقوں میں بھی معمولی آتشزدگی کے واقعات ہوئے جن میں مجموعی طور پر 83 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter