برطانیہ: ارکان پارلیمنٹ بریگزٹ معاہدہ پر اتفاق کرنے میں پھر ناکام

2 اپریل, 2019

برطانیہ میں ارکان پارلیمنٹ برطانیہ کے یورپی یونین سے انخلاء کے عمل میں آئندہ اقدامات کے لئے تجاویزپراتفاق کرنے میں پھرناکام ہوگئے ہیں۔دارالعوام میں یورپی یونین سے علیحدگی کیلئے چارتحریکوں پررائے شماری ہوئی تاہم کسی کو اکثریت حاصل نہیں ہوئی۔بریگزٹ معاہدے کو تین بارمستردکیاجاچکاہے جس پرتھریسامے نے یورپی یونین کے ساتھ تین باربات چیت کی تھی۔برطانوی وزیراعظم تھریسامے کومتبادل تجاویزپرارکان پارلیمنٹ کی حمایت کے حصول کیلئے بارہ اپریل تک یورپی یونین سے رابطہ کرنا ہوگا دوسری صورت میں برطانیہ کسی معاہدے کے بغیر یورپی یونین سے الگ ہوجائے گا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter