سعودی انجینئرز کے تیار کردہ پہلے ہاک 22 تربیتی طیارے کی آزمائشی اڑان

2 اپریل, 2019

جدہ (انٹریشنل ڈیسک) سعودی عرب میں مقامی انجینئرز کی جانب سے تیار کئے گئے پہلے 22 ہاک تربیتی طیارے نے اڑان بھر لی۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے تقریب میںشرکت کی طیارے پر دستخط کئے 70 فیصد لیبر فورس مقامی تھی یہ منصوبہ وژن 2030ء پروگرام کا حصہ ہے آزمائشی اڑان کے بہتر نتائج ملے ہیں ولی عہد نے ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے طیارے کی نقاب کشائی کی اور طیارے کے اگلے حصے پر دستخط کیے۔بعد ازاں سعودی ولی عہد طیارے کی اڑان کا منظر دیکھنے کے لیے اسٹیج پر آئے جہاں طیارے کے کپتان نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وائر لیس پر اڑان کی اجازت طلب کی۔ سعودی ولی عہد نے اجازت دیتے ہوئے کہا کہ "بسم اللہ وعلیٰ برکۃ اللہ”۔سعودی برطانوی دفاع تعاون پروگرام نے  (بى ايه اى سيستمز)  کے ساتھ مل کر سعودی نوجوانوں کی تربیت کی نگرانی کی۔ اس عمل میں 25 سے زیادہ سعودی مقامی کمپنیاں شریک رہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter