نوجوان کھلاڑی نے 25گیندوں پر دھواں دھار سنچری بنا ڈالی

22 مارچ, 2019

انگلش کاؤنٹی کھیلنے والے نوجوان بلے باز ول جیک نے 25گیندوں پر سنچری بنا کر سب کو حیران کر دیا۔سرے کاؤنٹی کی جانب سے کھیلنے والے نوجوان بلے باز ول جیک نے لنکا شائر کے خلاف کھیلتے ہوئے 25گیندوں پر دھواں دھار سنچری اسکور کی۔آئی سی سی اکیڈمی میں کھیلے گئے ٹی ٹین میچ میں ول جیک نے پہلی ہی گیند سے جارحانہ بلے بازی کی اور انہوں نے 8چوکوں اور 11چھکوں کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی جس میں ایک اوور میں 6چھکے بھی شامل ہیں۔ول جیک کا کہنا ہے کہ کوشش تھی کہ پہلی ہی گیند سے جارحانہ کھیلوں لیکن ایسا نہیں سوچا تھا کہ 25گیندوں پر سنچری بنا لوں گا۔سرے کاؤنٹی کے کھلاڑی کا مزید کہنا تھا کہ سابق انگلش بلے باز کیون پیٹرسن ان کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں اور میں آئندہ بھی اپنی ٹیم کے لیے اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کروں گا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter