امام حرم نے سعودی عرب کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کی مذمت کر دی

17 فروری, 2019

مکّہ مکرمہ( 17فروری 2019ء ) مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے گزشتہ روز خطبۂ جمعہ کے موقع پر اُمتِ مُسلمہ کو پیغام دیا ہے کہ وہ اسلام اور سعودی عرب کے خلاف شر انگیز پراپیگنڈہ کرنے والوں کے خلاف متحد ہو کر اُن کی ناپاک سازشوں کا بھرپور طریقے سے مقابلہ کریں۔ شیخ عبدالرحمن السدیس کا کہنا تھا کہ گزشتہ کچھ عرصے سے اسلامی ممالک خصوصاً سعودی عرب کے خلاف مختلف ویب سائٹس اورسیٹلائٹ چینلز کے ذریعے بے بنیاد اور زہریلا پرچار کیا جا رہا ہے۔سعودی عوام اور اُمت مُسلمہ کو چاہیے کہ وہ اسلام دُشمن میڈیا عناصر کے خلاف متحد ہو جائیں۔ اور مذہب اسلام اور حرمین شریفین میں انتشار پھیلانے کے لیے سرگرم عناصر کو اُن کے مقاصد کی تکمیل سے روکنے کے لیے بھرپور جتن کریں۔

اُمتِ مُسلمہ کے ذہین نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ ان منفی عناصر کے فسادی اور گھناؤنے پراپیگنڈے کے جال میں نہ پھنسیں۔

اور نفرت کو ہوا دینے والی افواہوں پر بھی کان نہ دھریں، ان افواہوں کا مقصد سعودی معاشرے کو تہس نہس کرنا اور اُمتِ مُسلمہ کو عدم استحکام سے دوچار کرنا ہے۔ امام حرم نے مزید کہا کہ موجودہ دور فتنوں کا دور ہے۔ باطل پرچار سے مسلمان نوجوانوں کے ذہنوں میں مذہب کے حوالے سے شکوک و شبہات اُبھارے جا رہے ہیں۔اُمتِ مُسلمہ میں موجود نسلی، لسانی اور جغرافیائی اختلافات معمولی بات ہے۔ اللہ تعالیٰ نے خاص حکمت کے تحت دُنیا بھر کے انسانوں کو ایک جیسا نہیں بنایا، اسی طرح اُمتِ مُسلمہ کو بھی لسانی، ثقافتی اور نسلی اعتبار سے مختلف گروہوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter