افغانستان علماء کونسل کی تقریب میں دھماکا، 40 افراد جاں بحق

20 نومبر, 2018

افغانستان کے درارالحکومت کابل میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 40 افراد جاں بحق اور 60 زخمی ہوگئے۔

افغانستان کی وزارت صحت کے مطابق کابل کے ایک ہال میں علماء کونسل کی تقریب جاری تھی کہ زوردار دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 40 افراد جاں بحق اور 60زخمی ہوگئے۔

افغان حکام کا کہنا ہے کہ یہ رواں ماہ کے دوران ہونے والے دھماکوں میں سب سے جان لیوا حملہ ہے۔

شادی ہال کے منیجر نے غیرملکی خبررساں ادارے کو بتایا کہ خودکش حملہ آورنے تقریب کے عین وسط میں خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں جانی نقصان ہوا ہے۔

دارالحکومت کابل کے اس ہال میں شادی کے علاوہ سیاسی اور مذہبی تقریبات کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے۔

فوری طور پر کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter