بھارت ،ہاشم پورہ قتل عام، 16ملزمان کو عمر قید

31 اکتوبر, 2018

بھارت میں ہاشم پورہ کیس میں 16ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی،ہاشم پورہ کے42مسلمان نوجوانوں کو31سال قبل قتل کیاگیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی ہائی کورٹ نے ہاشم پورہ کیس میں ٹرائل کورٹ کافیصلہ کالعدم قرار دیتےہوئے ہاشم پورہ کیس میں نامزد16صوبائی آرمڈکانسٹیبلری آفیشلز کوعمرقیدسنادی۔

ٹرائل کورٹ نے21مارچ کوعدم ثبوت پرملزمان کوبری کردیاتھا،عدالت نے فیصلےمیں کہا کہ آرمڈفورسزنےٹارگٹ کلنگ کی،مقتولین کےاہل خانہ کوانصاف کیلئے31سال انتظارکرناپڑا.

ہاشم پورہ کیس کیا ہے؟

ہاشم پورہ قتل عام سے مراد عام طور پر ہندو مسلم فسادات کے دوران میں ہونے والا واقعہ ہے جو 22 مئی 1987 کو میرٹھ شہر میں وقوع پزیر ہوا اس واقعے میں اتر پردیش کی پولیس نے ہاشم پرہ کے محلے سے 42 مسلمان نوجوان اٹھائے اور گولیاں مار کر ایک ند ی میں دبا دیئے۔ کچھ روز بعد یہ لاشیں باہر نکل آئیں تو لوگ اس واقعے سے آگاہ ہوئے۔

اس قتل عام میں 42 افراد کو مردہ قرار دیا گیا تھا۔ واقعہ میں 5 لوگ زندہ بچ گئے تھے جنہیں گواہ بنایا گیا تھا۔ واضح رہے کہ اس معاملہ سے وابستہ ثبوتوں کو تباہ کئے جانے کی بات بھی سامنے آ چکی ہے۔اس واقعے کے 19ملزمان میں سے3ملزمان اس دوران انتقال کرچکےہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter