’’دنیا میں غربت تیزی سے بڑھ رہی ہے‘‘

18 اکتوبر, 2018

دنیا بھر میں غربت کے خاتمے کے دعوؤں کے برعکس دنیا میں غربت تیزی سے بڑھ رہی ہے، ورلڈ بینک کے مطابق دنیا کی نصف آبادی ساڑھے 5 ڈالر روزانہ سے بھی کم میں گزارہ کر رہی ہے۔

عالمی بینک نے اپنی ایک دو سالہ رپورٹ میں کہا ہے کہ دنیا کی تقریباً نصف آبادی سوا 700روپے سے بھی کم میں گزارہ کرتی ہے، جبکہ انتہائی غریب ملکوں میں آمدنی کی شرح 200 روپے کے قریب ہے، جس میں حالیہ برسوں میں مزید کمی ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق غربت کی بڑھتی شرح ناقابل قبول ہے، جس کی وجہ یہ ہے کہ اقتصادی ترقی کے ثمرات سب کو مساوی نہیں مل رہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter