انڈونیشیا کے سلاویسی کے بعد ایک اور جزیرے سمبا میں زلزلے کے شدید جھٹکے

2 اکتوبر, 2018

2 اکتوبر –

انڈونیشیا کے جزیرے سولا ویسی میں خوفناک زلزلے کے بعد ایک اور جزیرے سمبا میں 15منٹ کے وقفے سے دو زلزلے آئے ہیں، تازہ زلزلوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ آج انڈونیشیا کے متعدد علاقوں میں 11  مرتبہ زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق سمبا میں آج صبح 5اعشاریہ 9شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا جس کے 15 منٹ بعد اسی علاقے میں 6شدت  کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔

انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، جہاں صاف پانی، خوراک اور فیول کی کمی کا سامنا ہے ۔

سڑکیں تباہ ہونے اور بھاری مشینری کی کمی کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

انڈونیشیا کے جزیرے سولا ویسی میں جمعے کے روزآنے والے 7اعشاریہ 5 شدت کے زلزلےمیں مختلف حادثات کے نتیجے میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار 334 ہو چکی ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter