ایشیا کپ کا اثر ، آئی سی سی کی تازہ رینکنگ میں ہندوستانی کھلاڑیوں کو ملا فائدہ ، پاکستانی کھلاڑیوں کی تنزلی

رینکنگ میں ٹاپ پر برقرار وراٹ کوہلی کی غیر موجودگی میں ایشیا کپ میں ہندوستانی ٹیم کی کپتانی کرنے والے سلامی بلے باز روہت شرما آئی سی سی ون ڈے بلے بازوں کی تازہ درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں ۔

1 اکتوبر, 2018

رینکنگ میں ٹاپ پر برقرار وراٹ کوہلی کی غیر موجودگی میں ایشیا کپ میں ہندوستانی ٹیم کی کپتانی کرنے والے سلامی بلے باز روہت شرما آئی سی سی ون ڈے بلے بازوں کی تازہ درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں، جس کی وجہ سے اب رینکنگ میں ٹا پ دو پوزیشن پر ہندوستانی کھلاڑیوں کا قبضہ ہوگیا ہے۔

دوسری مرتبہ ایسا ہوا ہے جب روہت شرما رینکنگ میں دوسرے نمبر پر پہنچے ہیں۔ وہ اس سال جولائی میں بھی اس جگہ پر پہنچے تھے ۔ ایشیا کپ میں روہت نے 317 رن بناکر ٹورنامنٹ میں دوسرا سب سے بڑا ذاتی اسکور بنایا تھا ۔ جبکہ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 342 رن شیکھر دھون نے بنائے تھے۔ ان کو بھی درجہ بندی میں فائدہ ہوا ہے اور اب وہ پانچویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں ۔

وہیں اگر پاکستانی کھلاڑیوںکی بات کریں تو ٹاپ 10 بلے بازوں کی فہرست میں پاکستان کے صرف بابراعظم شامل ہیں ، جن کی رینکنگ میں 4 درجے تنزلی ہوئی اور وہ چھٹی پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔انگلینڈ کے جو روٹ تیسرے، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر چوتھے اور شیکھر دھوان پانچویں نمبر ہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter