بھارت سرکار کی سرجیکل اسٹرائیک کا دعوی جھوٹا ہے: بھارتی فوجی

30 ستمبر, 2018

نئی دہلی(مانیٹر نگ سیل) سہولیات کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی فوج کے اہلکاروں نے 2016 کے پاکستان کے اندر سرجیکل اسٹرائیکس کے ڈرامے کا بھانڈا بیچ چوراہے پر پھوڑ دیا۔ جیو نیوز کے مطابق بھارتی فوجی اہلکار سہولیات کی عدم فراہمی پر سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج کے دوران انہوں نے سوال کیا کہ بتایا جائے 29 ستمبر 2016 کو مبینہ سرجیکل اسٹرائیکس کہاں کی گئی تھی۔

احتجاجی فوجیوں نے مودی سرکار سے مطالبہ کیا کہ وہ بتائے کہاں پر سرجیکل اسٹرائیکس کی گئیں۔ بھارتی فوجی اہلکاروں نے کہا کہ بھارت سرکار کی سرجیکل اسٹرائیک کا دعوی جھوٹا ہے۔بھارتی فوجیوں نے کہا کہ ہمیں تو نہ صحت کی سہولیات دی جاتی ہیں اور نہ ہی ہماری پنشن میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔اندر کے بھیدیوں نے ایک ایسے وقت میں لنکا ڈھا دی ہے جب بھارت نے گزشتہ دنوں 2016 کے ڈرامہ کے بارے میں ویڈیو ریلیز کرنے کا دعوی کیا تھا۔ بھارت نے 29 ستمبر 2016 کو دعوی کیا تھا کہ ان کی فوج نے لائن آف کنٹرول پر آزاد کشمیر کی حدود میں کامیاب سرجیکل اسٹرائیکس کی ہیں اور

بھارت کا یہ دعوی جھوٹا اور بے بنیاد ثابت ہوا تھا۔متعدد فورمز پر پوچھے جانے کے باوجود بھارت اپنے دعوے کے حق میں کوئی ثبوت نہیں دے سکا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter