بھارت: میرٹھ میں پولیس اور بجرنگ دل کی مشترکہ دہشت گردی ؛ لو جہاد کے نام پر مسلم طالب علم کو پیٹ پیٹ کر بے حال کردیا

نرسنگ کی ہندو دوست طالبہ کو پولیس نے زدوکوب کرتے ہویے کہا : تجھے ملا ہی ملا تھا

27 ستمبر, 2018

میرٹھ۔- اترپردیش کے میرٹھ میں مسلم طالب علم  سے دوستی کرنے پر وائیرل ویڈیو میں ہندو لڑکی کے ساتھ بدسلوکی اور مارپیٹ کرنے والے تین پولیس اہلکا ر بشمول ایک خاتو ن کانسٹبل کو برطرف کردیا گیا ہے۔

مذکورہ ویڈیو جو سوشیل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائیرل ہوا اس میں تین پولیس اہلکار بشمول ایک لیڈی کانسٹبل کو مذکورہ عورت کے ساتھ نہایت بدتمیزی کے ساتھ بات کرتے ہوئے سنا او ردیکھا جاسکتا ہے۔

اس کے علاوہ لیڈی کانسٹبل کو یہ بھی کہتے سنا جاسکتا ہے کہ لڑکی  نے مسلم لڑکے سے دوستی کیوں کی ہے۔

دوسری جانب مسلم لڑکے کو بجرنگ دل اور پولیس نے مشترکہ غنڈہ گردی کرتے ہویے  لو جہاد کے نام پر مسلم طالب علم کو پیٹ پیٹ کر بے حال کردیا ہے
اس لڑکے کا ویڈیو بھی تیزی سے وائرل ہو رہا ہے
نرسنگ کا کورس کر رہے لڑکا اور لڑکی ایک ساتھ پڑھائی کر رہے ہیں
پولیس نے لڑکی پر دباؤ ڈالا کہ وہ عصمت دری کا الزام لڑکے پر عاید کردے مگر لڑکی نے کہا کہ ہم صرف کلاس مٹ ہیں اس سے زیادہ کچھ نہیں ہمیں صرف بلا وجہ تنگ کیا جارہا ہے

مذکورہ ویڈیو وائیرل ہونے کے بعد کو ٹوئٹر پراس کی شدید مذمت کی جارہی ہے ‘ اور پولیس کو ان کے بات چیت اور برتاؤ کی وجہہ سے تنقید کا نشانہ بھی بنایاجارہا ہے۔

ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ’’ یوپی پولیس ہندو یوا واہانی کا ذیلی تنظیم بن گئی ہے‘‘۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ ’’ ہم ہمیشہ سیاسی جماعتوں کی بات کرتے ہیں‘ مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ پولیس افیسر‘ اہلکار ہمارے ملک میں زیادہ فرقہ پرست ہوگئے ہیں‘‘۔

انٹرنٹ صارفین نے چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ کی مداخلت کا بھی مطالبہ کیاہے

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter