آنگ سانگ سوچی سے فریڈم آف ایڈنبرگ ایوارڈ واپس

29 اگست, 2018

لندن : روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی پر مجرمانہ خاموشی اختیار کرنے پر میانمار کی لیڈر آنگ سانگ سوچی سے فریڈم آف ایڈنبرگ ایوارڈ واپس لے لیا گیا ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ میانمار کی ریاست راکھین میں فوج کے ہاتھوں رو ہنگیامسلمانوں کے قتل عام کے واقعات پر مجرمانہ خاموشی اختیار کرنے پر آنگ سانگ سوچی سے اب تک ۷؍ ایوارڈ واپس لے لئے گئے ہیں اور اب ان سے نوبل انعام واپس لینے پر زور دیا جارہا ہے۔

آنگ سانگ سوچی کو میانمار میں امن و جمہوریت کے سلسلہ میں ان رول کیلئے ۲۰۰۵ء میں فریڈم آف ایڈ نبرگ ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا تھا ۔ برطانیہ کے شہروں آکسفورڈ ، گلاسگو ، نیوکیسل اور اب ایڈ نبرگ نے بھی سوچی کو دئے گئے ایوارڈ کو منسو خ کردیا ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی اقوام متحدہ نے میانمارفوج کو جنگی جرائم میں ملوث قرار دیتے ہوئے میانمار کے فوجی اعلی عہدیداروں کے خلاف عالمی انصاف عدالت میں مقدمہ چلانے پر زور دیا تھا

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter