مہاکلی ہائی وے مسلسل بارش کی وجہ سے مسدود

14 اگست, 2018

بیتڈی، 14 اگست : مسلسل بارش کے بعد پہاڑ کھسکنےسے مہا کالی ہائی وے مسدود ہوگئی ہے۔

سڑکیں مسدود ہونے کیوجہ سے گوکولیشور – داررچولا روڈ پر دو دن سے آمدو رفت بند ہوچکی ہے۔ مالیکارجن گاؤ پالیکا -3 تیرچھیلیک میں سڑک کے اوپر پہاڑ کی مٹٰی کھسک گئی ہے۔ بیتڈی کے پاٹن سے دوجر لے جاکر ابھی ہٹانے کا کام کئے جانے کی خبر علاقہ پولس آفس گوکولیشور کے پولس انسپیکٹر دیرگھ بوگٹی نے دی۔  

” مٹی کے تودے لگاتار گر رہی ہیں،” انہوں نے کہا، ” مٹی کے تودے کو ہٹانے کے لئے دارچولا سے دوسرا دوجر منگایا گیا ہے۔

ہائی ویز مسدود ہونے کے بعد چھوٹی اور لمبی دوری کی سواریاں عمل میں نہیں لاسکی ہیں۔ دارچولا سے کاٹھمنڈو، مہیندر نگر، دھنگڈی، ڈڈیل دھورا، بیتڈی اور کاٹھمندو، مہیندر نگر، دھنگڈی، بیتڈی، سے دارچولا کے لئے روانہ ہئی سواریاں دو دن سے بیچ شاہراہ پر رکی ہوئی ہیں۔ مسافر پھنسے ہوئے ہیں، کوئی پرسانے حال نہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter