بھارت:سناتن سنستھا کا رکن اور گاؤرکشک ویبھو راوت 20بموں کے ساتھ گرفتار؛ ممبئی کو دہلانے کی رچی تھی سازش : اے ٹی ایس

سناتن سنستھاپر پہلے بھی دہشت گردی کے الزامات لگتے رہے ہیں

11 اگست, 2018

ممبئی؛ ١١ اگست /ایجنسیاں

بھارت کے ممبئی میں یوم آزادی کی تقریب سے پہلے مہاراشٹر اے ٹی اس کو بڑی کامیابی ملی ہے جب سناتن سنستھا کا رکن اور گاؤرکشک ویبھو راوت 20بموں کے ساتھ گرفتار کر لیا گیا 

اے ٹی اس نے انکشاف کیا ہے کہ اس کے پاس سے مزید 50 بم بنانے کے ساز و سامان برامد ہویے ہیں کل سناتن سنستھا کےرکن  راوت کو  انسداد ٹریرسٹ اسكواڈ (اے ٹی ایس) نے ممبئی کے قریب نالاسوپارا سے گرفتار کیا تھا

جانچ سے پتہ چلا ہے کہ ودربھ اور ممبئی کو یوم آزادی کے موقع پر دہلانے کی سازش رچی تھی

گرفتاری سے پیدا ہونے والے بہت سے سوالات
راوت کی گرفتاری اور  بموں کی بر آمدگی بہت سے سوالات جنم دیتی ہے . یہ بم  کہاں سے آیا؟ ان کے لئے کون سا پلاٹ استعمال کیا گیا تھا؟ راوت کے ساتھ سازش میں کون ملوث ہے؟ ابتدائی تفتیش میں اے ٹی ایس کو ان سوالات کے کچھ جواب ملے ہیں، جو چونکانے والے ہیں اور جن سے یہ پتہ چلتا ہے کہ  راوت کے منصوبے کتنے خطرناک تھے.

اے ٹی اس  نے راوت اور اس  کے دو ساتھی  کالاسکر اور سوہنا گوہنالیکر کو بھی گرفتار کیا. تینوں سے پوچھ گچھ میں یہ پتہ چلا کہ ان کا مہاراشٹر کے کئی علاقوں میں دہشت گردآ نہ حملہ کرنے کا ارادہ تھا جن میں ممبئی، پونے، ساتارا، سانگلی اور نالاسوپارا جیسے علاقے تھے. اے ٹی ایس کے ذرائع کے مطابق، راوت  سناتن سنستھا کے لئے کام کر رہا تھا. .

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter