کرپشن اور بے قاعدگی پر حکومت کا کنٹرول ہوگا: وزیراعظم

28 جولائی, 2018

کاٹھمنڈو، 28 جولائی (ر س س): وزیر اعظم کےپی شرما اولی نے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے، فساد اور اچھی حکمرانی کو برقرار رکھنے کے لئے حکومت مکمل طور پر فعال ہے.

انہوں نے کہا، "ہم بدعنوانی کو ختم کر کے عوام کو اچھی حکمرانی کا احساس دلانا چاہتے ہیں. ہم عوام کو حکومت کی موجودگی کااحساسات کرانا چاہتے ہیں "

نیپال ٹریڈ یونین مھا سنگھ اور اکھیل نیپال ٹریڈ یونین سنٹرل یونٹی آرگنائزنگ کمیٹی کی جانب سے آج یہاں مشترکہ طور پر منعقد تربیتی پروگروم میں وزیر اعظم اور کمیونسٹ پارٹی آف نیپال (سی پی این)  کے صدر کے پی اولی نے سی پی این کی حکومت قائم ہوئے ابھی صرف پانچ ماہ ہوئے ہیں اسی اثناء میں ہی ساری خرابیاں ہوئی ہیں جسیے اشتہار کیا جانے پر ناخوشگواری ظاہر کی

"ہماری حکومت قائم ہوئے پانچ ماہ ہوا ہے، بدعنوانی بڑھ گئی، اچھی حکومت نہیں ہے، اور اسی حکومت نے کاٹھمنڈو کی سڑکوں میں گڈھا کر رکھا ہے جیسے افواہ پھیلائی گئی ہے. وزیر اعظم نے کہا کہ ماضی میں ملک کو لوٹنے والوں نے ہی واویلا مچا رکھا ہے. "گزشتہ پانچ مہینوں میں ہم نے نیپال کی قوموں کو غریب نہیں بنایا، کاٹھمنڈو کی سڑکوں پر گڈھا نہیں کھودا،بلکہ ہم غریب نیپال کو خوشحال بنائیں گے اور اگلے دو سال کے دوران کاٹھمنڈو کی تمام سڑکوں کو دیکھنے کے قابل بناؤں گا "

انہوں نے نیپال کے پرانے فنکارانہ، تاریخی ورثے کے تحفظ  کے ساتھ جدیدیت کو شامل کر آگے بڑھنے کی عزم کا اظہار کرتے ہوئے دھرہرا، رانی پوکھری اور کاسمنڈپ جیسے ورثے کو تعمیر نو شروع کرنے کو کہا

وزیر اعظم نے واضح کیا کہ حکومت غیر محفوظ رہائش گاہ کو محفوظ رہائش گاہ میں تبدیل کرنے اور سہولیت سے محروم بستیوں کو متحدہ رہائش گاہ میں تبدیل کرنے کی سوچ میں ہے. وزیر اعظم نے حکومت کو نگرانی اور کنٹرول کرنے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے لہذاغیر ضروری طور پرتنقید کر واویلا مچانا قابل افسوس بات ہے

وزیر اعظم نے نیپال میں آنے والےرقم بینکنگ کے نظام سے ہی آنے پر زور دیتے ہوئےغیر قانونی طریقے سے کوئی بھی رقم اندر آنے نہیں دیا جائےگا. انہوں نے کہا، "ھونڈی، کالے دھن، غیر قانونی نقل وحرکت وغیرہ، حکومت ایسی سرگرمیوں کو برداشت نہیں کرے گی

مایتی گھر منڈلا کو احتجاج کا مقام بنائے جانے پر اعتراض کا اظہار کیا۔۔۔۔۔۔۔۔اپنے بات کو آگے بڑھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں احتجاج کے لئے ایک جگہ  خاص ہوتی ہے ، صرف نیپال ہی ایک ایسا ملک ہےجہاں کوئی بھی کسی بھی جگہ احتجاج کر سکتا ہے! "

وہ زراعت کو پیشہ سے جوڑ کر ملک کو خود کفیل بنانا چاہتےہیں. وزیر اعظم نے کہا کہ خطے میں ٹریفک کی اجارہ داری ختم کردی گئی ہے اور دیگر علاقوں میں بھی جلد ہی ختم ہو جائے گی

ماضی میں نیپال کی مزدور تحریک کامیابی حاصل کرتی آرہی ہے. وزیر اعظم نے حکومت ہمیشہ مزدوروں کے حق میں ہے اورکہا کہ ہم ایسے پروگرام اور منصوبہ کارلا رہے ہیں کہ کسی بھی مزدور کو مایوس  نہیں ہونا پڑے گا۔ موجودہ حکومت مزدور تحریک کی کامیابی سے ہی قائم ہوئی ہے لہذا اب مزدوروں کو ملک میں سہولیات ملے گی اور بیرون ملک بھی نہ ٹھگے جائیں اور نہ ہی غیر قانونی کام کر سکیں گے۔

  وزیراعظم نے ملک کی تعمیر کے لئےعظیم مہم شروع ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے، "نیپال اب غریب نہیں رہ سکتا. کام کی تلاش میں مارے مارے پھیرنے کی ضرورت نہیں ہے. ملک میں معیاری کام کا ایک نظام ہے. ” کا ذکر کیا۔

وزیراعظم نے ملک بھر میں 105 جھولونگے پل بننے کے بارے میں بتایا. وزیر اعظم نے اس پروگرام میں اپنی خوشی کا اظہار کیا کہ اپنے پہلے عہد میں اعلان کیا گیا کام اب پورا ہوا ہے

پروگرام میں، سی پی این کے جنرل سیکرٹری ویشنو پوڈیل نے کہا کہ نیپال کی کمیونسٹ اتحاد دنیا کے لئے دلچسپی اور گفتگو کا موضوع بنا ہوا ہے. پروگرام میں وزیراعظم کے سیاسی مشیر بشنو ریمال، اکھیل نیپال ٹریڈ یونین مھا سنگھ کے صدر گنیش ریگمی، نیپال ٹریڈ یونین مھا سنگھ کے صدر بینود شریسٹھاوغیرہ نے شرکت کی

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter