آسماں تیری لحد پر شبنم افشانی کرے

17 جولائی, 2018

کرشنا نگر 17جولائی (کیئر خبر): بڑے ھی رنج وغم کے ساتھ یہ اطلاع دی جارہی ھے کہ جماعت اھل حدیث کی بزرگ ومایہ ناز شخصیت استادشیخ عبدالسلام مدنی ٹکریا ضلع سدھارتھ نگر ایک طویل علالت کے بعد بتاریخ 16 جولائی 2018 بروز سوموار شام 5:30 بجے کے قریب 74 سال کی عمر میں اس دار فانی کو الوداع کہہ گئے ۔ انا للہ وانا الیہ راجعون
موصوف اپنے آبائی وطن ٹکریا نزد ڈمریاگنج ضلع بستی (حال سدھارتھ نگر ) میں 7فروری 1944ء کو پیدا ھوئے، مکتب کی تعلیم کا آغاز گاوں ٹکریا کے مدرسہ مفتاح العلوم میں اور1952ءتا 1960ءدرجہ دوم سے لیکر عربی درجات مشکاۃ جلد 1 تک کی تعلیم جامعہ سراج العلوم بونڈیہار میں ھوئی ،1960 ء میں جامعہ رحمانیہ بنارس تشریف لے گئے اور 1966 ء تک وھاں اساطین اھل علم وفن سے فیضیاب ھوئے اور یھیں سے فراغت ھوئی ۔جامعہ سلفیہ کے تعلیمی افتتاح کے موقع پر شیخ شیبہ الحمد کی سفارش سے مدینہ منورہ میں داخلہ ملا، چنانچہ 1966ء سے لیکر 1970ء تک آپ نے کلیۃ الدعوۃ میں تعلیم حاصل کی اور لیسانس(بی، اے) کی ڈگری سے سرفراز کئے گئے ۔آپ کے اساتذہ میں مولانا نذیر احمد املوی، شیخ محمد اقبال رحمانی، شیخ محمد عابد رحمانی، شیخ عبدالوحید رحمانی بنارس، شیخ عبدالغفار حسن رحما نی، شیخ عبدالمحسن العباد، ڈاکٹر تقی الدین ھلالی، شیخ محمد امین شنقیطی اور شیخ ابوبکر الجزائری وشیخ ممدوح فخری وغیرہم جیسے اساطین اھل علم اور مشاھیر علماء کے نام شامل ھیں ۔مدینہ منورہ سے فراغت کے بعد 10 دسمبر 1970ء کو جماعت کی مرکزی درسگاہ جامعہ سلفیہ بنارس سے بحیثیت مدرس منسلک ھوگئے اور تعلیم وتدریس، دعوت واصلاح سے بھر پور 43 سال کا ایک طویل عرصہ یھیں گزار دیا۔

حدیث کی مشھور کتابیں سنن نسائی صحیح مسلم اور صحیح بخاری پڑھاتے رھے،30 جون 2011ء کو تدریس سے سبکدوش ھوکر آپ اپنے وطن چلے آئے، اور یھیں پر رہ کر تصنیف وتالیف اور دعوت وتبلیغ کا فریضہ انجام دیتے رھے۔آپ کی مشھور تصنیفات میں سنن نسائی جلد 2 کی شرح التعلیق المنتقی اور مشکاۃ کی شرح التعلیق الملیح علی مشکاۃ المصابیح اور دروس حدیث نبویہ وغیرہ ھیں ۔آپ نے اپنے پیچھے ایک بیوہ ( جو آپکے ماموں مولانا خلیل رحمانی مرحوم کی صاحبزادی ھیں )اور5 لڑکے اور5 لڑکیاں چھوڑی ھیں ۔بڑے صاحبزادے عبدالحق ایک بڑے طبیب اور ماھرسرجن ھیں اور دوسرے د۔عبدالنور، عبدالباسط، عبدالظاھر، عبدالواسع ھیں ۔اور سب کے سب تعلیم یافتہ اور برسر روزگار ھیں ۔اللہ تعالی سے دعا ھیکہ مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے اور پسماندگان، اھل خانہ، تمام تلامذہ اور پوری جماعت کو صبر جمیل کی توفیق عطافرمائے،
واضح ہو کہ شیخ رحمہ اللہ کا نماز جنازہ ان کے آبائی وطن موضع ٹکریا ضلع سدھارتھ نگر ، یوپی انڈیا میں آج دوپہر 3:00 بجے ہونے کا علان کیاگیا ہے۔

شریک غم کیئر خبر و سبھی ارکان

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter