روس نے امریکا اور اسکے اتحادی ممالک سے درآمدات پر پابندیوں میں اضافہ کر دیا

13 جولائی, 2018

کٹھمنڈو ١٣ جولائی (نیوز ڈیسک) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا اور اس کے اتحادی ممالک سے آنے والی درآمدات پر پابندیوں میں اضافہ کر دیا ہے، پابندیوں کا دائرہ مختلف اشیاء تک پھیلایا گیا ہے اور اب یہ پابندیاں 2019ء کے آخر تک جاری رہیں گی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، روسی حکومت کی جانب سے مختلف اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ان پابندیوں پر عملدرآمد کے حوالے سے سختی سے عمل کیا جائے۔ یاد رہے کہ روس نے اگست 2014ء میں روس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے زرعی مصنوعات، خام مال اور کھانے پینے کی اشیاء کی درآمد پر پابندی عائد کی تھی۔ یہ سامان امریکا، کینیڈا، یورپی یونین، آسٹریلیا اور ناروے سے درآمد کیا جاتا تھا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter