نیپال

گورکھا: بوڑھی گنڈکی ندی میں تباہ کن سیلاب، 4 افراد کی موت، 40 مکانات بہے؛ 6 پل تباہ

گورکھا کی چومنوبری گاؤں پالیکا سے گزرنے والی بوڑھی گنڈکی ندی میں آنے والے شدید سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے۔ انگیلونگ کھولا کے کنارے واقع گوٹھ میں موجود 4 افراد سیلاب کے بعد سے لاپتا ہیں اور ان سے رابطہ نہیں ہو سکا ہے۔ مقامی ہوٹل تاجر گوپال لاما کے مطابق لاپتا ہونے والے تمام افراد چومنوبری گاؤں پالیکا 6 کے رہائشی ہیں اور سیلاب کے...

← مزيد پڑھئے

سفیر پاکستان برائے نیپال محمد عامر خان نے نیپال کے صدر جمہوریہ رام چندر پوڈیل کو اپنی اسنادِ تقرری پیش کیں

کاٹھمانڈو / کیئر خبر نیپال میں پاکستان کے سفیر عالی جناب محمد عامر خان نے آج کٹھمنڈو میں نیپال کے صدر جمہوریہ جناب رام چندر پوڈیل کو اپنی اسنادِ تقرری پیش کیں۔ اس موقع پر، سفیرِ محترم نے پاکستان کی قیادت کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پاکستان اور نیپال کے درمیان دوستی اور تعاون کے دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پاکستان کے عزم...

← مزيد پڑھئے

مگلنگ-نارائن گھاٹ روڈ متعدد مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے بعد غیر معینہ مدت کے لیے بند

ناراین گھاٹ/ کیر خبر مگلنگ-نارائن گھاٹ روڈ سیکشن مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے بعد غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ مسلسل بارش کی وجہ سے مگلنگ-نارائن گھاٹ روڈ سیکشن پر مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے بعد گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہوگئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے دفتر چتون کے مطابق بارش کی وجہ سے سڑک کے حصے میں مختلف مقامات پر مٹی کے تودے گرنے کا...

← مزيد پڑھئے

پاکستانی سفیر کی نیپالی وزیرِ زراعت چودھری سے خیر سگالی ملاقات

کاٹھمانڈو -نیپال میں پاکستان کے سفیر عالی جناب محمد عامر خان نے نیپال کی وزیرِ زراعت، جنگلات و ماحولیات محترمہ گیتا چودھری سے خیر سگالی ملاقات کی۔ وزارت کے مطابق، ملاقات کے دوران نیپال اور پاکستان کے مابین موسمیاتی تبدیلی، پہاڑی علاقوں کے مسائل، آفات کے خطرات میں کمی، قبل از وقت انتباہی نظام، گلیشیئرز کی نگرانی، زراعت اور تعمیرِ نو جیسے شعبوں میں تعاون کو مزید مؤثر اور عملی...

← مزيد پڑھئے

مرکزی جمعیت اہل حدیث نیپال کے زیر اہتمام آن لائن دفاعِ حرمین کانفرنس اختتام پذیر

کٹھمنڈو / کیر خبر مرکزی جمعیت اہل حدیث نیپال کے پلیٹ فارم سے 18 ستمبر 2026ء کو ’’آن لائن دفاعِ حرمین کانفرنس‘‘ کا انعقاد عمل میں آیا، جس میں ملک و بیرونِ ملک کے ممتاز علماء، اہلِ علم اور شعراء نے شرکت کی۔ کانفرنس کی نظامت فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر محمد اورنگزیب تیمی حفظہ اللہ، ناظمِ عمومی مرکزی جمعیت اہل حدیث نیپال نے فرمائی، جبکہ صدارت فضیلۃ الشیخ، استاذ الاساتذہ مولانا...

← مزيد پڑھئے

اپر ترشولی ہائیڈرو پاور سرنگ میں پھنسے لوگوں کے رشتہ دار ناراض؛ کہا: ‘ہمیں لاشیں دو یا ہماری سانسیں’

    کٹھمنڈو / کیر خبر سیلاب کے باعث نواکوٹ میں زیر تعمیر 216 میگاواٹ کے اپر ترشولی ون ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سرنگ میں پھنسے کارکنوں کی حالت پانچ روز گزرنے کے بعد بھی معلوم نہ ہونے پر اہل خانہ ناراض ہیں۔ وہ کٹھمنڈو کے تھاپاتھلی میں نیپال واٹر اینڈ انرجی ڈیولپمنٹ کمپنی (NWEDC) کے دفتر پہنچ گئے ہیں اور پھنسے ہوئے لوگوں کو بچانے میں تاخیر کا حوالہ دیتے...

← مزيد پڑھئے

کاٹھمانڈو -نارائن گھاٹ شاہراہ کو مکمل طور پر کھول دیا گیا

کاٹھمانڈو/ کیئر خبر وادی کاٹھمانڈو کی لائف لائن سمجھی جانے والی پرتھوی ہائی وے کو آپریشنل کر دیا گیا ہے۔ روڈ ڈپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ رسوا سیلاب کے بعد بند ہونے والی شاہراہ جمعہ کی شام سے چل رہی ہے۔ ملیکھو کے قریب پوکھری، بنگے اور گلاؤدی علاقوں سے کیچڑ ہٹانے کا کام مکمل ہونے کے بعد ٹریفک دوبارہ شروع ہو گئی۔ سیلاب کے باعث شاہراہ کا گلچھی برینی...

← مزيد پڑھئے

بریکنگ: ایک اور برفانی جھیل پھٹ پڑا؛ چین نے نیپال کو کیا مطلع؛ شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت

کٹھمنڈو / کیر خبر ابھی تھوڑی در قبل چین کی جانب برفانی جھیل پھٹنے کے بعد راسووا میں انتہائی احتیاط برتنے کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ چین کی جانب سے آج بروز جمعہ صبح ساڑھے گیارہ بجے نیپال کو مطلع کیا گیا ہے کہ دریائے چوچن اور چین میں دریائے پوروپو سانگپو کے سنگم پر ایک بڑی جھیل پھٹ گئی ہے۔ اس سنگین اطلاع کے ملنے پر رسووا...

← مزيد پڑھئے

رسووا میں سیلاب کی تباہی؛ نیپال کی سعودی عرب سے انسانی امداد کی اپیل

کاٹھمانڈو/ کیئر خبر رسووا میں آنے والے تباہ کن سیلاب نے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان پہنچایا ہے، جبکہ متاثرہ خاندانوں کی فوری امداد، بحالی اور تباہ شدہ علاقوں کی تعمیر نو کے لیے نیپال نے سعودی عرب سے انسانی تعاون کی اپیل کی ہے۔ وزیر صنعت گوری کماری یادو نے نیپال میں متعین سعودی عرب کے سفیر فہد محمد سے شائستہ ملاقات کے دوران رسووا میں سیلاب...

← مزيد پڑھئے

چین کی سنگین وارننگ؛ نیپال کی دو ندیوں کے درمیان بنا دیوہیکل جھیل نما بند تین دن میں پھٹ سکتا ہے

کٹھمنڈو / کیر خبر پانی کا دباؤ بڑھنے سے تباہ کن سیلاب کا خدشہ، چین اور نیپال میں بڑے پیمانے پر امدادی و ریسکیو آپریشن جاری؛ نیپال میں ہلاکتیں 270 تک پہنچ گئیں نیپال اور چین کی سرحد پر قدرت نے ایک بار پھر خوفناک منظرنامہ پیدا کر دیا ہے۔ شدید بارش، ہولناک سیلاب اور بڑے پیمانے پر پہاڑی تودے گرنے کے بعد چھوچن کھولا اور پوریپو تسانگپو دریا کے...

← مزيد پڑھئے

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter