تازہ ترین اپ ڈیٹس

اہم خبریں

پرچنڈ نے اولی حکومت سے حمایت واپس لی؛10 مئی کو تحریک عدم اعتماد

کاٹھمانڈو/ کیئر خبر آج ماؤنواز پارٹی کے سربراہ پشپ کمل داھال عرف پرچنڈ نے اولی حکومت سے حمایت واپس لے لی ہے؛10 مئی کو پارلیمنٹ سیشن میں وزیراعظم کے پی شرما اولی کو تحریک عدم اعتماد کاسامنا کرنا ہوگا ۔ پرچنڈ نے آج تحریری شکل میں پارلیمنٹ سیکریٹریٹ حمایت واپسی کا خط درتا کرایا ہے ۔ اولی حکومت اقلیت میں آگئی ہے جہاں اسے حزب اختلاف کی پارٹیوں کا تعاون...

← مزيد پڑھئے

نیپال میں اب تک سب سے زیادہ ایک دن میں 7،660 کورونا کیسیز ریکارڈ، 55 اموات

کٹھمنڈو/ کیئر خبر نیپال میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک دن میں 7،660 نئے کیسیز کا اضافہ ہوا ہے۔ وزارت صحت کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ، منگل کے روز 7،587 افراد 16،131 پی سی آر ٹیسٹ کے دوران اور 73 دیگر افراد نے 571 اینٹیجن ٹیسٹ کے ذریعہ کورونا مثبت پاۓ گئے ہیں۔ اسی طرح، وزارت صحت نے بھی گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوویڈ 19...

← مزيد پڑھئے

بھارت میں پائی جانے والی کورونا کی نئی شکل این 440 کافی خطرناک؛ بھارت اور نیپال میں تباہی کی گھنٹی

نئی دہلی/ ایجنسی بھارت میں پائی جانے والی کورونا کی نئی شکل N-440K کافی خطرناک ہے ، اس میں دوسروں کے مقابلے میں 10 گنا زیادہ پھیلانے کی گنجائش ہے۔ بھارت میں پھیلنے والا کورونا وائرس دنیا میں پھیلنے والے کورونا وائرس سے 10 گنا زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے اور یہ نارمل کورونا سے کہیں زیادہ خطرناک ہے۔ سینٹر برائے سیلولر اور سالماتی حیاتیات (سی سی ایم بی) نے...

← مزيد پڑھئے

نیپالی عمال بغیر پی سی آر ٹیسٹ کے بھارت سے وطن واپس لوٹ رہے ہیں

کنچن پور / کئیر خبر نیپالی عمال ہندوستان میں وسیع پیمانے پر پھیلی ہوئی کورونا وبائی بیماری کی دوسری لہر کے بعد ہندوستان کے مختلف حصوں سے وطن واپس جارہے ہیں۔ پی سی آر ٹیسٹ کے بغیر ہر روز ایک ہزار سے زیادہ افراد نیپال میں داخل ہوتے ہیں ، اور سدورپچّھم صوبہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ پچھلے ایک ہفتہ کے دوران 9،752 افراد نیپال واپس آئے ہیں۔...

← مزيد پڑھئے

بھارت، کورونا مریضوں کی تعداد 2 کروڑ سے متجاوز

نئى دهلى/ ايجنسى دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وبا سے محفوظ نہیں، اس کی تیسری لہر کے دوران مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 3 لاکھ 55 ہزار سے زائد نئے مریض سامنے آ گئے جس کے بعد بھارت میں کورونا مریضوں کی تعداد 2 کروڑ سے تجاوز کر گئے۔ عالمی وبا کورونا وائرس سے بھارت میں مزید 3 ہزار...

← مزيد پڑھئے

نیپال نے داخلی اور بین الاقوامی پروازوں کو 14 مئی تک کیا معطل

کٹھمنڈو / کئیر خبر حکومت نے کووڈ-١٩ وبائی بیماری کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ملکی اور بین الاقوامی دونوں پروازوں کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اتوار کی شام ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں سینٹرل کوویڈ 19 کرائسز مینجمنٹ سنٹر (سی سی ایم سی) کی سفارشات کے مطابق پیر کی رات سے گھریلو پروازوں اور بدھ کی آدھی رات سے بین الاقوامی پروازوں کو معطل کرنے...

← مزيد پڑھئے

مغربی بنگال: ممتا کا کرشمہ ، ماں ، ماٹی اور مانش کا نعرہ ، سمجھئے ٹی ایم سی کی ہیٹ ٹرک اور بی جے پی کی ہار کی وجوہات

ئی دہلی : ملک میں پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد ایک جانب جہاں بی جے پی کی فتح رتھ رک گئی ہے تو وہیں اس کی اصل حریف پارٹی کانگریس کیلئے بھی مشکلات بڑھ گئی ہیں ۔ اسی درمیان مغربی بنگال میں وزیر اعلی ممتا بنرجی کی پارٹی ترنمول کانگریس کی بے مثال جیت کے بعد سیاسی پنڈتوں کو لگ رہا ہے کہ ایک...

← مزيد پڑھئے

دنیا بھر میں آزادی صحافت کو شدید خطرہ لاحق ہے، یورپی یونین

برسلز/ايجنسى یورپی یونین نے متنبہ کیا ہے کہ دنیا بھر میں آزادی صحافت کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ آج اتوار کے روز جاری کردہ اعلامیے میں یورپین کمیشن نے کہا کہ آج جب آزاد اور خود مختار میڈیا رپورٹنگ کی سب سے زیادہ ضرورت ہے، آزادی صحافت مسلسل خطرے میں ہے۔ صحافیوں کے لیے کام کرنے کے سخت ماحول کے علاوہ ان پر شدید معاشی اور سیاسی دباؤ میں اضافہ...

← مزيد پڑھئے

صوبہ لمبنی کے وزیر اعلی شنکر پوکھریل نے آج استعفی دے دیا

بٹول/ کیئر خبر صوبہ لمبنی کے وزیر اعلی شنکر پوخریل نے اتوار کے روز استعفی دے دیا ہے۔ صوبائی اسمبلی کے رکن اندرا جیت چوہدری کے مطابق ، پوخریل نے اتوار کی صبح اپنا استعفی پیش کیا۔ یہ بات صوبہ اسمبلی میں وزیر اعلی کے خلاف دائر عدم اعتماد کے بعد ہوئی ہے۔ عدم اعتماد کی تحریک پر بحث آج ہونی تھی۔ اگرچہ صوبائی اسمبلی نے پیر کو عدم اعتماد...

← مزيد پڑھئے

کورونا سے متاثرہ سیوان کے قدآور لیڈر شہاب الدین کا انتقال/وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا اظہار تعزیت

ئی دہلی: راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے لیڈر اور سابق رکن پارلیمان محمد شہاب الدین کا ہفتہ کے روز کورونا سے انتقال ہوگیا۔ تہاڑ جیل کے ڈی جی سندیپ گوئل نے شہاب الدین کی موت کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شہاب الدین کو کورونا سے متاثر ہونے کے بعد دین دیال اپادھیائے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں انہوں نے آج آخری سانس لی۔...

← مزيد پڑھئے

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter