اہم خبریں

نیپال میں عید الاضحی پورے عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی

کاٹھمانڈو/ کیئر خبر آج عید الاضحی کے موقع پر پورے ملک نیپال میں عید قرباں پورے عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ کورونا پروٹوکول کے چلتے شہری علاقوں میں لوگوں نے اپنے گھروں میں نماز ادا کی۔ جب کی دیہی علاقوں میں لوگوں نے مساجد اور عید گاہ میں دوگانہ  عید الاضحی ادا کی۔ میچی سے مہاکالی تک مسلمانان نیپال نے سنت ابراہیمی کی اتباع میں  اللہ تعالی کے...

← مزيد پڑھئے

خلیجی ممالک، امریکا، جاپان میں عید الاضحی آج منائی جا رہی ہے

ریاض / ایجنسی سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک، جاپان، اٹلی، امریکا اور کینیڈا میں عید الاضحی آج منائی جا رہی ہے۔ عید الاضحی کے موقع پر برطانیہ میں اس بار بھی مسلم کمیونٹی منقسم ہوگئی، بعض آج اور دیگر بدھ کو عید منائیں گے۔ برطانوی اور کینیڈین وزیراعظم کی جانب سے مسلمانوں کو عید الاضحیٰ کی مبارک باد دی گئی ۔ جاپان میں متعدد ممالک کے اولمپک...

← مزيد پڑھئے

نیپال: عید الاضحی کے موقع پر ۲۱جولائی کو عام تعطیل کا اعلان

کاٹھمانڈو/ کیئر خبر شیر بہادر دیوبا حکومت نے ۲۱ جولائی کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔  حکومت کے ترجمان اور وزیر گیانندر کارکی کے مطابق پیر کے روز کابینہ کے اجلاس میں بقر عید کے تہوار کے موقع پر 21 جولائی کو عام تعطیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ اولی حکومت نے اپنے ساڑھے تین سالہ دور اقتدار میں عید اور بقرعید کی سرکاری تعطیل...

← مزيد پڑھئے

وزیر اعظم شیر بہادر دیوبا نے پارلیمنٹ میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا

کاٹھمانڈو/ کیئر خبر نیپالی کانگریس (این سی) کے صدر شیر بہادر دیوبا نے پارلیمنٹ میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا ہے۔ منگل کے روز آئین کے آرٹیکل 76 (5) کے مطابق وزیر اعظم کے طور پر مقرر ہونے والے این سی صدر دیوبا نے پارلیمنٹ میں کل 165 ووٹ حاصل کیے۔ وزیر اعظم کی حیثیت سے پارلیمنٹ کا اعتماد جیتنے کے لئے انہیں کم از کم 138 ممبران کی حمایت...

← مزيد پڑھئے

نیپال : وزیر اعظم دیوبا نے 11 ممالک کے سفیروں کی تقرری کو کیا منسوخ؛ معراج خان بھی شامل

کٹھمنڈو / کئیر خبر دیوبا کابینہ نے اولی حکومت کے ذریعہ تجویز کردہ 11 ممالک کے سفیروں کی تقرری کے عمل کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت خارجہ کے ایک سینئر ذرائع کے مطابق ، سنیچر کو ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں اس معاہدے کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا حالانکہ وزارت خارجہ نے پہلے ہی متعلقہ ممالک کو خط لکھ دیا تھا۔ پانچ رکنی شیر...

← مزيد پڑھئے

آئی سی سی نے جاری کیا ٹی-20 عالمی کپ کا شیڈول، 17 اکتوبر کو ہوگا آغاز: بھارت پاکستان ایک ہی گروپ میں

دبئی/ ایجنسی آئی سی سی کے مطابق ٹی-20 عالمی کپ کے سبھی مقابلے یو اے ای اور عمان کے 4 اسٹیڈیمز میں ہوں گے جن کے نام ہیں دوبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم، شیخ زائد اسٹیڈیم، شارجہ اسٹیڈیم اور عمان کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ۔ بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے منگل کے روز ٹی-20 عالمی کپ کا شیڈول جاری کر دیا۔ یہ ٹورنامنٹ ہندوستان میں ہونے والا تھا لیکن گزشتہ دنوں...

← مزيد پڑھئے

پاکستان سے 10 ہزار جنگجو افغانستان میں داخل ہوئے: اشرف غنی

تاشقند/ ايجنسى افغانستان کے صدر اشرف غنی نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان سے 10 ہزار جنگجو افغانستان میں داخل ہوئے ہیں۔ یہ الزام افغانستان کے صدر اشرف غنی نے ازبکستان میں ہونے والی سینٹرل اینڈ ساؤتھ ایشیاء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عائد کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر بات چیت نہ ہوئی تو ہم طالبان کا مقابلہ کریں گے، یہ امن کے لیے آخری موقع...

← مزيد پڑھئے

آج سے نیپال میں موبائل فون کو ایکٹو کرنے کے لئے آئی ایم ای آئی کی رجسٹریشن لازمی

کٹھمنڈو / کئیر خبر نیپال ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (این ٹی اے) ملک میں موبائل فون کے غیر قانونی استعمال کی روک تھام کے لئے 16 جولائی 2021 ء بروز جمعہ سے موبائل ڈیوائس مینجمنٹ سسٹم اپنا رہی ہے۔ آئی ایم ای آئی کی رجسٹریشن کے بغیر اس وقت استعمال ہونے والے موبائل فون آنے والے وقتوں میں آہستہ آہستہ کام نہیں کریں گے۔اس سسٹم کے تحت ، نیپال میں تجارتی...

← مزيد پڑھئے

طالبان نے افغان حکومت بنائی تو ان کیساتھ کام کرینگے: برطانوی وزیرِ دفاع

لندن/ ايجنسى برطانوی وزیرِ دفاع بین ویلس کا کہنا ہے کہ طالبان نے افغانستان میں حکومت بنائی تو ان کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔ برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے برطانوی وزیرِ دفاع بین ویلس نے کہا ہے کہ عالمی برادری کے پاس اس کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔ انہوں نے  کہا کہ عالمی اصولوں پر عمل پیرا کسی بھی افغان حکومت کے ساتھ کام کریں گے۔ برطانوی...

← مزيد پڑھئے

وزیر اعظم شیر بہادر دیوبا نے چار کابینی وزراء کے ساتھ عہدے اور رازداری کا حلف لیا

کٹھمنڈو / کئیر خبر نومنتخب وزیر اعظم شیر بہادر دیوبا نے منگل کی شام صدر جمہوریہ کے دفتر میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے درمیان اپنے عہدے اور رازداری کا حلف لیا۔ صدر بیدیادیوی بھنڈاری نے آئین کے آرٹیکل 76 (5) کے مطابق وزیر اعظم کے طور پر دیوبا کو رازداری کا حلف دلایا۔ اس سے قبل ، دیوبا نے اپنے عہدے اور رازداری کا حلف اٹھانے سے انکار کر...

← مزيد پڑھئے

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter