کٹھمنڈو / فرحان نور /کئیر خبر انڈر گراؤنڈ کمیونسٹ لیڈر نیترا بکرم چند بپلو کی زیرقیادت تنظیم نے آج بدھ کے روز پانچ روزہ طویل حکومت مخالف مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔ کورونا سے متاثر مریضوں کے اخراجات برداشت نہ کرنے اور بدعنوانی کو فروغ دینے کے حکومتی ارادوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی نے 31 اکتوبر سے 5 نومبر تک حکومت مخالف مظاہروں اور احتجاجی پروگرامس...
← مزيد پڑھئے
کٹھمنڈو / فرحان نور / کئیر خبر جنتا سماج وادی پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے اجلاس میں پارٹی کے مختلف محکموں کے لئے ذمہ داران کی تقرری کی گئی ہے۔ سابق ممبر پارلیمنٹ و وزیر مسٹر اقبال احمد شاہ کو پارٹی کے سپلائی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کا سربراہ بنایا گیا ہے۔ اقبال شاہ کپل وستو سے سیاست کرتے رہے ہیں۔ وہ دو مرتبہ دستور ساز اسمبلی کے رکن بھی...
← مزيد پڑھئے
برلن/ ايجنسى جرمن عدالت نے خاتون سے ہاتھ نہ ملانے پر مسلمان ڈاکٹر کو شہریت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جرمن میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمنی کی عدالت نے لبنانی نژاد مسلمان ڈاکٹر کو نامحرم خاتون سے ہاتھ نہ ملانے پر فیصلہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسے شہریت نہیں دی جانی چاہیے۔ سن 2015 میں جرمن شہریت کا سرٹیفکیٹ دینے والی خاتون نے ہاتھ نہ ملائے جانے کے...
← مزيد پڑھئے
كابل/ ايجنسى امریکی خصوصی مشیر برائے افغان امن مذاکراتی عمل زلمےخلیل زاد کا کہنا ہے کہ اشتعال انگیز بیانات امن کو آگے نہیں بڑھائیں گے۔ زلمےخلیل زاد نے اپنے ایک بیان میں طالبان کے دعوے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدے کی خلاف ورزی کے الزامات امن کو آگے نہیں بڑھائیں گے، امریکا طالبان معاہدے، امریکا افغانستان مشترکہ اعلامیے پر سختی سے عمل پیرا ہونا چاہئے۔ زلمےخلیل...
← مزيد پڑھئے
نئی دہلی/ ایجنسیاں بھارتی نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نیٹ امتحانات کے نتائج کا جمعہ کو دیر شام اعلان ہوا۔ اوڈیشہ کے شعیب آفتاب نے اس بار 100 فیصد اسکور کرکے نیٹ امتحان میں تاریخ رقم کی ہے۔ شعیب آفتاب نے 720 میں سے 720 نمبرات حاصل کئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی شعیب آفتاب نے ایک اور بھی تاریخ رقم کی ہے۔ دراصل، اس سے پہلے اوڈیشہ سے کوئی نیٹ ٹاپر...
← مزيد پڑھئے
نئی دہلی/ ایجنسیاں بھارت اور چین کے درمیان گزشتہ 6 ماہ سے مسلسل کشیدگی جاری ہے۔ جون میں گلوان وادی کے حادثہ کے بعد ہندوستان نے اسے لےکر بے حد سخت رخ اختیارکیا۔ اب خبریں آرہی ہیں کہ چینی صدر شی جنپنگ نے اپنے ملک کی فوج سے جنگ کے لئے تیار رہنے کو کہا ہے۔ سی این این پر شائع ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک ملٹری...
← مزيد پڑھئے
ریاض/ ایجنسیاں سعودی عرب کے محکمہ پبلک پراسیکیوشن میں پہلی بار 51 خواتین انسپکٹرز کو تعینات کیا گیا ہے۔ یہ خواتین انسپکٹرز منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث خواتین سے تفتیش کے فرائض انجام دیں گی۔ سعودی میڈیا کے مطابق ان خواتین افسران کو تقرری سے قبل ایک سال کا تربیتی کورس کروایا گیا ہے، جہاں انہیں فوجداری جرائم کی کارروائی کے قانون سے آگہی بھی فراہم کی گئی۔ تقرری...
← مزيد پڑھئے
بنکاک/ ايجنسى تھائی لینڈ میں حکومت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ تھائی فوجی حکومت نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے جمہوریت کی بحالی کے حامی مظاہرین کے خلاف کریک ڈاﺅن شروع کر دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرین کی جانب سے تھائی بادشاہ کے اختیارات کم کرنے اور تھائی وزیر اعظم پرایوتھ چان اوچا کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا جارہا ہے، جنہوں نے...
← مزيد پڑھئے
کٹھمنڈو/ کئیر خبر دارالحکومت کے محلہ نیا بازار میں پھل پھول چوک کے سامنے پکوان گیس سلنڈر پھٹ گیا۔ پولیس کے مطابق اس واقعے میں 11 افراد زخمی ہوئے ہیں جب کہ زخمیوں میں دو کی حالت تشویشناک ہے۔یہ حادثہ نیل کماری چھتری کے گھر پر ہوا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کا منموہن اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ پولیس کے مطابق ، گھر میں موجود چاروں گیس...
← مزيد پڑھئے
ممبئی/ ایجنسیاں بھارت کے تجارتی، معاشی اور ثقافتی مرکز ممبئی میں بجلی سپلائی کی لائنوں میں خرابی کے باعث شہر بھر میں بڑے پیمانے پر بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی۔ پیر کی صبح بھارت کے معاشی حب ممبئی اور اس کے مضافات میں بجلی کی فراہمی منقطع ہونے سے معمولات زندگی متاثر ہو کررہ گئے بجلی کی فراہمی رکنے سے ممبئی میں لوکل ٹرین سروس بری متاثر ہوئی، جس کی...
← مزيد پڑھئے