تازہ ترین اپ ڈیٹس

اہم خبریں

بھارت: کسان مظاہرین کا راجدھانی دہلی میں لاکھوں کی تعداد میں مظاہرہ؛ لال قلعہ پر لہرایا پرچم

نئی دہلی / ایجنسیاں کسان مظاہرین نے وعدہ کیا تھا کہ انتہائی پرامن انداز میں ’یومِ جمہوریہ ٹریکٹر پریڈ‘ نکالی جائے گی اور زرعی قوانین کے خلاف ان کا یہ احتجاجی مظاہرہ تشدد سے پوری طرح پاک ہوگا۔ دہلی پولس نے اس خدشہ کو دیکھتے ہوئے کہ، یوم جمہوریہ کے موقع پر اگر کچھ جنونی نوجوان قانون توڑتے ہیں تو انھیں سنبھالنا مشکل ہو جائے گا، ٹریکٹر پریڈ کی اجازت...

← مزيد پڑھئے

بھارتی آرمی چیف کا ڈپریشن کا شکار ہونے کا اعتراف

نئى دهلى/ ايجنسى بھارت کے آرمی چیف جنرل منوج مکنڈ نروانے نے خود کے ڈپریشن کا شکار ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت کے 13 لاکھ فوجیوں میں سے آدھے فوجی سخت ترین ذہنی دباؤ کا شکار ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2008 سے 2020 کے دوران بھارتی فوج کے 1900 سے زائد فوجی اپنی جان لے چکے ہیں۔ اس رپورٹ پر...

← مزيد پڑھئے

سعودی عرب: طلاق کے رجحان میں خوفناک اضافہ

رياض/ ايجنسى سعودی عرب میں شادیوں کی ناکامی کی شرح میں خوفناک اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ سعودی محکمہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں ہر ایک گھنٹے میں طلاق کے 7 واقعات ریکارڈ پر آرہے ہیں۔ اس طرح ہر روز 168 جوڑے الگ ہوتے ہیں اور اگر اسے سالانہ بنیادوں پر دیکھا جائے تو یہ 61 ہزار 320 بنتا ہے۔ اس طرح ہر 10...

← مزيد پڑھئے

مدینہ منورہ صحت افزا شہر قرار دے دیا گیا

مدینہ منورہ/ ايجنسى سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ کو عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے دنیا کے صحت افزا شہروں میں سے ایک شہر قرار دے دیا۔ عالمی ادارہ صحت کی ایک ٹیم نے مدینہ منورہ کا دورہ کیا اور صحت سے متعلق تمام سہولیات کا جائزہ لیکر قرار دیا کہ صحت مند شہر کیلئے جتنے عالمی معیار مقرر تھے، مدینہ منورہ ان عالمی معیار پر پورا اترتا...

← مزيد پڑھئے

ریاض کو ہدف بنانے کی مذمت، دفاع میں اپنے پارٹنر کی مدد کریں گے: امریکہ

ریاض/ ايجنسى امریکہ کے محکمہ خارجہ نے سعودی دارلحکومت ریاض کو نشانہ بنانے کی حالیہ کوشش کی شدید مذمت کی ہے۔ عرب نیوز کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ ’ہم مزید معلومات اکھٹا کر رہے ہیں لیکن ایسا لگتا ہے کہ اس حملے میں عام شہریوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے‘۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’جیسے یمن جنگ کے خاتمے سمیت اصولی سفارتکاری کے ذریعے...

← مزيد پڑھئے

الیکشن کمیشن نے نیپال کمیونسٹ پارٹی کی تقسیم کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا/ 441 رکنی مرکزی کمیٹی ہی قابل تسلیم

کٹھمنڈو/ کئیر خبر اتوار 24 جنوری 2021 ء کو نیپالی الیکشن کمیشن نے نیپال کی کمیونسٹ پارٹی کے کسی بھی دھڑے کو سرکاری طور پر تسلیم کرنے سے انکار کردیا ، اور پارٹی رہنماؤں جیسے وزیر اعظم کے پی شرما اولی اور پارٹی کے مشترکہ صدر پشپا کمل دہال پرچنڈ کو علیحدہ خطوط بھیجے ہیں۔ کمیشن نے کہا کہ پارٹی کی سابقہ ​​صورتحال نہیں بدلی ہے۔ کمیشن کے چیئرپرسن مسٹر...

← مزيد پڑھئے

اماراتی کابینہ کی تل ابیب میں سفارتخانہ کھولنے کی منظوری

دبئی/ ایجنسی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی کابینہ نے اسرائیل کے شہر تل ابیب میں اپنا سفارتخانہ کھولنے کی منظوری دے دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امارات کی حکومت نے تل ابیب میں سفارتخانہ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان گزشتہ سال اگست میں تاریخی معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت سفارتی تعلقات استوار ہوئے تھے۔ اس معاہدے میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ...

← مزيد پڑھئے

آسٹریلیا سے واپسی پر محمد سراج ایئرپورٹ سے سیدھے والد کی قبر پر پہنچے

حيدرآباد/ ايجنسى آسٹریلیا کو اس کی سرزمین پر شکست دیکر جمعرات کو واپس پہنچنے والی بھارتی کرکٹ ٹیم جب بھارت پہنچی تو ٹیم کے اس سخت ٹور سے تھکے ماندے کھلاڑی تو سیدھے اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے۔ دوسری جانب بھارتی ٹیم کے ایک کھلاڑی ایسے بھی تھے جو کہ گھر جانے کے بجائے اپنے ایک نہایت ہی اہم کام کی انجام دہی کے لیے گھر کے بجائے سیدھے...

← مزيد پڑھئے

بدتمیزی کرنے والے عملے کو موقع پر برطرف کروں گا: جوبائیڈن

وائٹ ہاؤس/ ايجنسى امریکی صدر جوبائیڈن نے وائٹ ہاؤس کے ملازمین کو واضح طور پر کہا ہے کہ اگر کسی نے اونچی آواز میں بات کی یا پھر بدتمیزی کی تو موقع پر ہی ملازمت سے برطرف کردوں گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں وائٹ ہاؤس کے اصولوں کو واپس لانا ہے جو گزشتہ 4  سال میں کہیں کھو گئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جوبائیڈن نے وائٹ...

← مزيد پڑھئے

بھارت کی طرف سے تحفے میں دی گئی پہلی كووڈ 19 ویکسین کی کھیپ کٹھمنڈو پہنچی

کٹھمنڈو/ کئیر خبر بھارت کی طرف سے نیپال کو تحفے میں دی گئی کوویڈ 19 ویکسین کی پہلی کھیپ آج کٹھمنڈو پہنچ گئی ہے۔ کٹھمنڈو میں بھارتی سفارت خانے کے مطابق ، ائیر انڈیا کا ایک طیارہ COVID-19 ویکسین لے کر جمعرات کے روز مقامی وقت کے مطابق 11:30 بجے تریبھون بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترا۔ نیپال میں ہندوستانی سفیر/ ونئے موہن کواترا نے ویکسین کی کھیپ وزیر صحت/...

← مزيد پڑھئے

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter