تازہ ترین اپ ڈیٹس

نیپال

نیپال:لمجونگ میں آج صبح 5.8 شدت کا زلزلہ؛ لوگ گھروں سے بھاگے؛ متعدد مکانات کو نقصان

لمجونگ/ کیئر خبر آج علی الصبح پانچ بج کر 42 منٹ پر ضلع لمجونگ کے بھلبھلے کو مرکز بناکر 5.8 شدت کے زلزلہ نے لوگوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کر دیا۔ لوگ گھروں سے بھاگ نکلے؛ پولیس کے مطابق کئی مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ زلزلے کے جھٹکے اتنے شدید تھے کہ بوکھرا سے لے کر کاٹھمانڈو تک محسوس کیا گیا۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

← مزيد پڑھئے

نیپال: جنتا سماج وادی پارٹی نے حکومت سازی کا دعوی ٹھونک دیا

کٹھمنڈو / کئیر خبر آج جنتا سماج وادی پارٹی نے حکومت کی قیادت کا دعوی کیا ہے۔ چیئرمین مہنت ٹھاکر اور اوپیندر یادو نے منگل کو ایک مشترکہ بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ اگر ان کی سربراہی میں قومی اتفاق رائے یا کسی بھی طرح حکومت کے قیام کا موقع ملا تو وہ حکومت بنانے میں آگے بڑھیں گے۔ ان دونوں لیڈروں نے کہا ہے کہ...

← مزيد پڑھئے

رنگ پور کلیا میں دو بچوں عثمان اور امین کا بہیمانہ قتل؛ علاقه میں دہشت کا ماحول

کلیا/ کئیر خبر ضلع بارہ کے کلیا میں دو بچوں کی لاشیں ملی ہیں جنھیں ذبح کر کے ان کا بہیمانہ قتل کیا گیا۔ بارہ پولیس کے ترجمان گوتم مشرا نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے 9 سالہ عثمان انصاری اور 7 سالہ امین انصاری کی لاشیں منگل کی صبح رنگ پور کے مدرسہ کنز العلوم کے احاطے سے بر آمد کیں۔ دونوں مقتول بھائی ہیں۔ انہوں نے کہا ،...

← مزيد پڑھئے

کپلوستو کے معراج مسلمان بنے سعودی عرب کے لئے نئے نیپالی سفیر

کاٹھمانڈو/ کیئر خبر ضلع کپلوستو کے رہنے والے معراج مسلمان کو نیپالی حکومت نے سعودی عرب کے لئے نیا سفیر متعین کیا ہے۔ نیپالی وزارت خارجہ کے مطابق ان کی ترشیح کر دی گئی ہے اور پارلیمنٹ کی شنوائی کمیٹی میں ان کا نام بھیج دیا گیا ہے ۔ معراج مسلمان سائنس میں ماسٹر ڈگری ہیں ؛ وہ مہاراج گنج کے کٹھوتیا گاؤں کے رہنے والے ہیں۔ ان کے سفیر...

← مزيد پڑھئے

بھارت کی درخواست پر نیپال نے ہندوستانیوں کو سعودی عرب لے جانے کے لئے خصوصی فلائٹس کی دی اجازت

کاٹھمانڈو/ کیئر خبر حکومت ہند کی درخواست پر ، حکومت نیپال نے ہندوستانیوں کو سعودی عرب لے جانے والے خصوصی فلائٹس کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نیپال کے ڈائریکٹر جنرل ، مسٹر راجن بوکھریل کے مطابق ، نیپال ایئر لائن کو ہر ہفتے سات پروازیں اور ہمالیہ کی تین پروازیں چلانے کی اجازت دی گئی ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ایئر لائنز کی...

← مزيد پڑھئے

نیپال: کے پی شرما اولی آج تیسری بار وزیر اعظم بنے ؛ عہدے اور رازداری کا حلف لیا

کٹھمنڈو / کئیر خبر وزیر اعظم کے پی شرما اولی نے آج جمعہ کی سہ پہر اپنے عہدے اور رازداری کا حلف لیا۔ صدر جمہوریہ بیدیا دیوی بھنڈاری نے اولی کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا ۔ جمعرات کی شام اولی کو پارلیمنٹ کی سب سے بڑی پارٹی کے قائد ہونے پر وزیر اعظم مقرر کیا گیا تھا۔ اولی ، جو اب تیسری بار وزیر اعظم بن چکے ہیں...

← مزيد پڑھئے

نیپال: عید الفطر کے موقع پر صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم نے مسلمانوں کو مبارکباد دی

کٹھمنڈو / کئیر خبر عید الفطر کے موقع پر صدر جمہوریہ بدیا دیوی بھنڈاری اور وزیر اعظم کے پی شرما اولی نے اپنے تحریری پیغام میں مسلمانوں سمیت تمام نیپالیوں کو مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ عید محبت امن اور بھائی چارہ کا تہوار ہے اور ہمارا ملک کثیر ثقافتی ہونے کے ناتے ہمیں فخر کا احساس ہوتا ہے - اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ...

← مزيد پڑھئے

نیپال: لاک ڈاؤن کے دوران ملک بھر میں سادگی کے ساتھ عید الفطر منائی گئی

کٹھمنڈو / کئیر خبر آج بروز جمعہ نیپال کے تمام اضلاع میں لاک ڈاؤن کے چلتے سادگی کے ساتھ عید الفطر منائی گئی؛ بیشتر مقامات پر گھروں میں نماز عید ادا کی گئی جب کہ ترائی کے بیشتر مواضعات میں لوگوں نے مساجد میں دوگانہ عید ادا کی - راجدھانی کٹھمنڈو کی مساجد میں چار لوگوں سے زیادہ کی اجازت نہیں تھی اور اسی پر اکتفا کیا گیا اور عام...

← مزيد پڑھئے

روپندھی میں 16 کورونا مریضوں کی آکسیجن کی کمی کے باعث موت

بھیرھوا / کئیر خبر روپندھی میں 16 کورونا مریضوں کی آکسیجن کی کمی کے باعث موت ہوگئی؛ وہ مختلف اسپتالوں میں زیر علاج تھے۔ بٹول کووڈ اسپیشل اسپتال میں پانچ ، بھیرھوا کے یونیورسل ٹیچنگ اسپتال میں چار مریضوں کی موت بھیرھوا کے بھیم اسپتال میں ٧ لوگوں کی موت ہوئی۔ . بھیم اسپتال میں صحت عملہ کے مطابق ، متوفی - چار مرد اور تین خواتین - کی عمریں...

← مزيد پڑھئے

میڈیکل آکسیجن کی کمی کے باعث بٹول میں پانچ کوویڈ مریضوں کی موت

بٹول/ کئیر خبر میڈیکل آکسیجن کی قلت کے باعث کوویڈ کے 5 مریض بٹول کوویڈ ہاسپٹل میں دم توڑ گئے وہ مریض آئی سی یو میں زیر علاج تھے۔ اسپتال کے مطابق ، آکسیجن کی شدید قلت کے باعث دم توڑ گئے۔ لمبنی صوبائی اسپتال کے انفارمیشن آفیسر بشن گوتم نے کہا ، "اسپتال میں آکسیجن کی فراہمی میں تاخیر کے نتیجے میں اسپتال میں اموات ہوئیں۔" ہسپتال توقع کر...

← مزيد پڑھئے

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter