عالمی خبریں

مسجدِ نبوی ﷺ اور مسجدِ اقصیٰ عام نمازیوں کیلئے کھول دی گئیں

رياض / كيئر خبر خادم الحرمین الشریفین اور سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی اجازت سے آج سے مسجدِ نبوی ﷺ عام نمازیوں کے لیے کھول دی گئی ہے۔ کورونا وائرس کی وباء کے باعث بند کیے جانے کے تقریباً ڈھائی ماہ بعد مسجدِ نبوی ﷺ نمازیوں کے لیے کھول دی گئی ہے۔ مسجدِ نبوی ﷺ سے آنے والی آج فجر کی اذان معمول سے ہٹ کر تھی،...

← مزيد پڑھئے

بھارت نے متنازع علاقے کا اسٹیٹس بدلنا چاہا، چین

بیجنگ / ایجنسیاں بھارت نے چین کیخلاف بھی محاذ آرائی ترک نہ کی، متنازع علاقے میں داخل ہونے پر چینی فوج نے بھارتی اہلکاروں کی درگت بنادی۔ چین کے سخت جواب پر بھارت نے مذاکرات کی کوشش کی۔ مشرقی لداخ کے علاقے میں بھارتی اہلکاروں کی چینی فوج سے جھڑپیں ہوئیں، اس دوران سرحدی خلاف ورزی پر چین کی جانب سے بھارتی فوجیوں کو حراست میں لیے جانے کی اطلاعات...

← مزيد پڑھئے

جمال خاشقجی کے بیٹوں نے والد کے قاتلوں کو معاف کر دیا

رياض/ ايجنسي ترکی میں قتل ہوئے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے بیٹوں نے والد کے قاتلوں کو معاف کر دیا۔ سعودی عرب میں مقیم جمال خاشقجی کے بیٹوں صالح اور عبداللہ نے ایک بیان میں کہا کہ رمضان کی مقدس شب انہوں نے اپنے والد کے قاتلوں کو معاف کر دیا ہے۔ جمال خاشقجی کے بیٹوں صالح اور عبداللہ نے کہا کہ اس مقدس شب ان کے ذہنوں میں اللہ...

← مزيد پڑھئے

متحدہ عرب امارات کی اسرائیل کیلئے پہلی پرواز

دبئی / ایجنسیاں کورونا وائرس کے دوران متحدہ عرب امارات کی اسرائیل کے لیے پہلی پرواز روانہ کر دی گئی۔ اماراتی حکام کے مطابق پرواز انسانی بنیاد پر فلسطین میں کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے حفاظتی سامان پہنچانے کے لیے بھیجی گئی جس میں فلسطینی عوام کے لیے طبی امدادی سامان پہنچایا گیا۔ اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ انسانی بنیاد پر کارگو فلائٹ 19 مئی کو ابو ظبی...

← مزيد پڑھئے

سعودیہ، ترکی، شام، مصر، الجزائر، عید اجتماعات پر پابندی، کرفیو نافذ

ریاض / کئیر خبر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر سعودی عرب، ترکی، شام، مصر، الجزائر میں کہیں پر عید الفطر کے اجتماعات پر پابندی عائد کی گئی ہے اور کہیں اس موقع پر کرفیو کے نفاذ کا اعلان کیا گیا ہے۔ سعودی عرب، الجزائر اور مصر میں نمازِ عید کے اجتماعات پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ شام کی حکومت نے بھی ملک میں عید الفطر کے اجتماعات...

← مزيد پڑھئے

کورونا نے نفرت کی سونامی برپا کر دیا، یو این سیکرٹری جنرل

اقوام متحدہ/ ایجنسیاں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کورونا وائرس نے نفرت کا سونامی برپا کر دیا ہے، مسلمانوں پر حملے اور یہودیوں کے خلاف سازشی نظریات بڑھ گئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ کورونا وباء سے نسلی منافرتوں، خوف پھیلانے اور لوگوں کو قربانی کا بکرا بنانے کی کوششوں کا سونامی آگیا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ دنیا بھر...

← مزيد پڑھئے

روس اور برازیل میں کورونا تیزی سے پھیلنے لگا

ماسکو / ایجنسیاں روس میں پچھلے  24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے 11ہزار اور برازیل میں9 ہزار نئے مریض سامنے آگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی وبائی مرض کورونا وائرس سے برازیل میں ایک ہی دن میں600 اموات ہوگئیں۔ برطانیہ میں کورونا سے ہلاکتیں 30 ہزار 600 سے زائد ہوگئیں، 2 لاکھ 6 ہزار 715 مریضوں میں سے صرف 1 ہزار 918 صحتیاب ہوئے ہیں۔ اٹلی میں کورونا وائرس سے...

← مزيد پڑھئے

اعلیٰ حکام نے ہمیں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد ظاہر کرنے سے روکا: ایرانی عہدیدار

تہران / ایجنسیاں ایرانی حکومت کے سینیر عہدیدار نے کہا ہے کہ اعلیٰ حکام کی طرف سے کرونا کی ہلاکتوں کی اصل تعداد ظاہر کرنے سے روکنے کے احکامات صادر کیے گئے تھے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ایران میں شہری احوال محکمے کے ترجمان سیف اللہ ابو ترابی ایک بیان میں کہا کہ ایران کے انسداد کرونا ہیڈ کواٹر کی ہدایت پر انکا محکمہ رواں سال کے پہلے چند...

← مزيد پڑھئے

انڈونیشیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے

جکارتہ / ایجنسیاں انڈونیشیا کے مشرقی علاقے میں 6.9 شدت کے شدید زلزلے نے لوگوں میں خوف و ہراس پیدا کر دیا ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ یہ زلزلہ قریبی شہر صومالکی سے شمال مغرب میں 205 کلومیٹر دور تھا جبکہ اس کی گہرائی 117 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ دعائیں کرتے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔ ایک رہائشی نے میڈیا سے گفتگو...

← مزيد پڑھئے

تمام حکومتیں آزادیٔ صحافت کو یقینی بنائیں، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

اقوام متحدہ / ایجنسیاں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ تمام حکومتیں امن و انصاف اور انسانی حقوق کے لیے آزادیٔ صحافت کو یقینی بنائیں۔ آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر ایک بیان کے ذریعے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے اپنا پیغام جاری کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ صحافی اور میڈیا ورکرز لوگوں تک ہمارا پیغام پہنچانے میں اہم...

← مزيد پڑھئے

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter