کورونا نے نفرت کی سونامی برپا کر دیا، یو این سیکرٹری جنرل

10 مئی, 2020

اقوام متحدہ/ ایجنسیاں

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کورونا وائرس نے نفرت کا سونامی برپا کر دیا ہے، مسلمانوں پر حملے اور یہودیوں کے خلاف سازشی نظریات بڑھ گئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ کورونا وباء سے نسلی منافرتوں، خوف پھیلانے اور لوگوں کو قربانی کا بکرا بنانے کی کوششوں کا سونامی آگیا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ دنیا بھر میں نفرت پرمبنی باتوں کا پرچار ختم کرنے کی کوشش کی جانی چاہیے۔

انٹونیٹو گوٹیریس نے کہا کہ نوبت یہ ہے کہ پناہ گزینوں کو طبی سہولتوں سے محروم کیا جا رہا ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter