نیپال: جامعہ خدیجہ الکبریٰ جھنڈانگر میں طالبات کے درمیان علمی مسابقہ و تقسیم انعامات

18 اگست, 2024

کرشنا نگر، کپلوستو (زاہد آزاد جھنڈانگری) – جامعہ خدیجہ الکبریٰ جھنڈانگر نے 3-4 ذی الحجہ 1445 ہجری کے دوران جامعہ کی سطح پر طالبات کے مابین مختلف زمروں میں علمی مسابقوں کا انعقاد کیا۔ کامیاب طالبات کے اعزاز میں اس مسابقے کی اختتامی تقریب 8 صفر 1446ھ بمطابق 12 اگست 2024ء بروز پیر سیدہ زینب ہال میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر جامعہ کے صدر مولانا عبد العظیم عبدالتواب المدنی، شیخ الجامعہ ڈاکٹر سعید احمد اثری ، مولانا عبدالقیوم المدنی مولانا عبدالصبور الندوی، اور علماء و اساتذہ اور طالبات کی بھر پور موجودگی رہی –

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ؛ تلاوت پارہ عم حفظ مقابلہ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ ضحی زبیر نے کی۔ ڈاکٹر سعید احمد اثری شیخ عبدالقیوم المدنی اور شیخ عبدالصبور الندوی نے اپنے تاثرات میں علمی مسابقہ کی خوبیوں کی وضاحت کرتے ہوئے کامیاب طالبات کو مبارکباد دیا اور ہر اس شخص کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے مقابلہ کے انعقاد اور اسے کامیاب بنانے میں مدد کی۔

مسابقہ کو تین مختلف زمروں میں تقسیم کیا گیا تھا، جو کہ درج ذیل ہے:
پہلا زمرہ: حفظ پارہ عم ۔
دوسرا زمرہ: حفظ اربعین نووی
تیسرا زمرہ: حفظ متون العقیدہ الواسطیہ ۔
فرسٹ زمرہ میں طالبہ ضحی محمد زبیر نے پہلی، طالبہ نبیلہ عندلیب حفیظ الرحمن نے دوسری اور طالبہ حسنی آفتاب عالم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
دوسرے زمرہ میں طالب علم سندوس محمد ابرار نے پہلی، طالبہ مبشرہ رضی الدین نے دوسری اور طالبہ فارحہ عبد الحفیظ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
تیسرے زمرہ میں طالبہ سارہ عبد الحفیظ نے پہلی، طالبہ زہرا عبدالعظیم نے دوسری اور طالبہ رخسانہ محمد اسلام نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
کامیاب طالبات کو تقریب میں موجود علماء کرام نے اعزاز سے نوازا اور تمام شریک طالبات کے ما بین اسناد اور تحائف تقسیم کیے گئے۔ جیوری کے ممبران کو بھی تحائف سے نوازا گیا-
پروگرام میں مولانا عبد النور سراجی؛ جامعہ کے مشرف اداری مولانا عبد الخبیر اثری ؛ مولانا محمد اکرم عالیاوی مولانا مجیب مکی؛ مولانا حفیظ الرحمن ریاضی؛ حکیم شکر اللہ سلفی؛ مولانا منظور احمد عالیاوی؛ مولانا محمد یحییٰ؛ مولانا سکندر علی الحاج عبد السلام؛ فرحاں نور؛ ریحان نور ؛ محمد ابراہیم وغیرہم حاضر تھے-

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter