سعودی عرب کی جانب سے کاٹھمنڈو میں 10-11فروی2024ء کو حفظ قرآن پاک کا مسابقہ تاریخ ساز ہے۔

عطاء الرحمن مدنی کاٹھمنڈو

8 فروری, 2024
سعودی عرب کی جانب سے کاٹھمنڈو میں  10-11 کو حفظ قرآن پاک کا مسابقہ نیپال میں تاریخ ساز ہے۔
مملکت سعودی عرب کی جانب سے پوری دنیا میں قرآن و سنت کی ترویج و اشاعت کا اہتمام تب سے کیا جارہا ہے جب سے شاہ عبدالعزیز آلِ سعود رحمہ اللہ نے  قرآن و حدیث کی بنیاد پر اپنی حکومت قائم کی ہے اور یہ سلسلہ آج تک وسیع پیمانے پر جاری وساری ہے۔
 سعودی عرب نے  پوری دنیا میں گھر گھر تک قرآن پاک پہنچانے کے لیے ہر ممکن وسائل و طریقے اپنائے ہوا ہے ۔ مدینہ منورہ کے اندر ” شاہ فہد قرآنِ کریم پرنٹنگ کمپلیکس "دنیا کا عالمی معیار کا سب سے پہلا اور سب سے بڑا طباعتی وہ اشاعتی مرکز ہے جہاں تقریبا سو زبانوں میں قرآنِ مجید چھاپ کر پوری دنیا میں مفت تقسیم کیا جاتا ہے۔ متن قرآن لاکھوں کروڑوں کی تعداد میں پوری دنیا میں موجود سعودی سفارت خانوں اور دینی مراکز اور جمعیات کے ذریعے مفت تقسیم کیے جاتے ہیں ۔ ہر سال لاکھوں حجاجِ کرام اور سعودیہ میں مقیم لاکھوں لوگوں کو یہ کلامِ پاک فری دیا جاتا ہے ۔ قرآن مجید کی خدمت و حفاظت کا ایک اہم طریقہ حفظ قرآن کا مسابقہ کرانا ہے ، چنانچہ سعودی عرب میں ایک طرف داخلی طور پر حرمین شریفین ، مدارس ومساجد اور جامعات و کلیات میں بڑے پیمانے پر مسابقۂ قرآن کا اہتمام کیا جاتا ہے تو دوسری طرف عالمی سطح پر  مکہ مکرمہ میں قرآن کے بین الاقوامی مسابقات کرائے جاتے ہیں، اسی طرح  دنیا میں اپنی سفارت خانوں کے ذریعے مسابقہ قرآن پاک کا انعقاد کرکے مسلم پچوں کو قرآن مجید سے جوڑنے کی کامیاب کوششیں کرتا ہے، اسی سلسلہ کی ایک کڑی کا مظہر 10-11 فروری 2024ء کو کاٹھمنڈو میں 5 اسٹار ہوٹل میں آل نیپال حفظ قرآن کمپٹیشن کا انعقاد ہے جس میں ملک سے بھر 350 حفاظ کرام شریک ہونے والے ہیں پھر کامیاب ہونے والوں کو ایک خاص تقریب میں انعامات سے نوازے جائیں گے انعامات کے لحاظ سے یہ مسابقہ نیپال میں تاریخ ساز ہے۔ یہ عظیم الشان کارنامہ انجام دینے پر ہم شکر گزار ہیں شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ان کے ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیرِ اسلامی امور ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ حفظہم اللہ کے ۔اللہ تعالی مملکتِ سعودی عرب کی ہرشر سے حفاظت فرمائے اور اس کے ان نیک کاموں کا سلسلہ قائم و دائم رکھے آمین ، اللہم صل وسلم وبارك علی نبینا محمد وعلى آله وصحبه أجمعين۔
عطاء الرحمن مدنی کاٹھمنڈو

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter