کل نیپال دو روزہ مسابقہ قرآ ن کریم میں انعام یافتگان طلبہ وطالبات قابل صد مبارکباد: قمر الدین ریاضی

16 فروری, 2024

وزارت برائے اسلامی امور سعودی عرب کے تعاون اور سعودی سفارتخانہ نیپال و مسلم کمیشن نیپال کے مشترکہ زیرنگرانی میں منعقد ہونے والے مسابقہ قرآن کریم میں فائزین کے ناموں کااعلان رسمی طور پر مسلم کمیشن کی طرف کیا جاچکا ہے،اس مسابقہ میں کامیاب ہونے طلبہ وطالبات کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان کے تابناک مستقبل کے لئے دعا گو ہوں کہ بارالہ ان کو ایسے ہی ترقی کے منازل طے کرنے کی توفیق عطا کرتا رہے، اور ساتھ ہی ساتھ میں ان تمام مشارکین مسابقہ سے عرض کرنا چاہوں گا جو اس دوڑ میں پیچھے رہ گئے کہ آپ احساس کمتری کے ہرگز ہرگز شکارنہ ہوں بلکہ مستقبل میں آپ ایسے ہی کوششیں جاری رکھیں ایک دن ضرور کامیابی آپ کی قدم چومے گی،مسابقات میں سبقت لے جانا یا پیچھے رہ جانا یہ قانون الہی ہے، خودنبی کریم ﷺ نے جب اماں عائشہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ دوڑ کا مسابقہ کیا تھا تو اس میں پہلے اما ں عائشہ رضی اللہ عنہا نے بازی ماری تھی پھر جب دوسرا مقابلہ ہوا تو اس میں نبی کریم ﷺ سبقت لے گئے تھے۔جب بھی اس طرح کے مسابقات منعقد کئے جائیں اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جائے، اور قرآن کریم کا خاص طورسے یومیہ مراجعہ کرتے رہیں، کیونکہ قرآن ترک کرنے سے بھولنے کا خدشہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔اللہ تعالی تمام منتظمین مسابقہ کو اجر جزیل سے نوازے اور ایسے مستقبل میں مسابقہ کے انعقاد کی توفیق بخشے آمین یارب العالمین۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter