غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی سخت مذمت کرتے ہیں: سعودی ولی عہد

10 نومبر, 2023

ریاض/ واس

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ غزہ پٹی میں اسرائیل کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔

سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق سعودی ولی عہد نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی نیابت کرتے ہوئے جمعے کو دارالحکومت ریاض میں سعودی افریقی سربراہ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’سعودی عرب غزہ پٹی میں ہونے والی ہر خلاف ورزی کی پوری قوت سے مذمت کرتا ہے۔‘

ولی عہد مملکت نے مزید کہا کہ چار ہفتے سے زیادہ عرصے سے محصور غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی روکنا ہوگی۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے ایک ارب ڈالر سے زیادہ مالیت کے دس سالہ ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرکے افریقہ کے لیے شاہ سلمان ترقیاتی پروگرام جاری کردیا۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ جی 20 میں افریقی تنظیم اتحاد کی مکمل رکنیت کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  2030 تک افریقہ کے لیے اضافی ترقیاتی فنڈنگ کے طور پر پانچ ارب ڈالر پیش کیے جائیں گے۔
دریں اثنا سعودی ، افریقی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے افریقی یونین کمیشن کے سربراہ  موسی فکی نے کہا کہ  افریقہ اور سعودی عرب کے تاریخی تعلقات تعارف سے بالاتر ہیں ۔ براعظم افریقہ تمام شعبوں میں سعودی عرب کے ساتھ معیاری شراکت چاہتا ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter