مکہ کانفرنس میں وزیر الشؤون الاسلامیہ کے افتتاحی خطاب کا خلاصہ

ابو حماد عطاء الرحمن المدنی/ المرکز الاسلامی کاٹھمنڈو

14 اگست, 2023
مکہ مکرمہ میں جاری بین الأقوامی اسلامی کانفرنس میں عزت مآب وزیر اسلامی امور و دعوت ارشاد  کے افتتاحی خطاب کا خلاصہ۔
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود حفظہ اللہ کی زیر سرپرستی مکہ مکرمہ میں بین الأقوامی اسلامی کانفرنس کا باضابطہ آغاز بروز اتوار کردیا گیا، جس کا اہتمام وزارت اسلامی امور ودعوت وارشاد نے کیا ہے، اس  کانفرنس میں 85 ممالک کے 150 چنیدہ علماء کرام، مفتیان عظام اور اسلامی مراکز و انجمنوں کے سربراہان نے شرکت کی ہیں۔
کانفرنس کا آغاز قرآن مجید کی آیات کی تلاوت سے ہوا،  اس کے بعد مملکت سعودی عرب کے وزیر اسلامی امور ودعوت وارشاد عزت مآب ڈاکٹر عبد اللطیف آل الشیخ حفظہ اللہ نے خطاب کیا،  انہوں نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا: کہ یہ کانفرنس مشورے اور تبادلہ افکار و خیالات کے عظیم معنی کو مجسم کرتی ہے، اس کا سرچشمہ مملکت سعودی عرب ہی ہے،  جس نے اس اصول کو مملکت کے قیام کے بعد سے ہی  شاہ عبد العزیز بن عبد الرحمن الفیصل کے ہاتھوں اپنایا ہے، مملکت نے اپنا دستور  کتاب وسنت کو سلف  سلف صالحین کے منہمج اور فہم کے مطابق بنیایا ہے اور اسی کی طرف لوگوں دعوت بھی دیتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا : کہ یہ نقطۂ نظر اصلیت اور جدیت کو یکجا کرتا ہے، اصلیت کو محفوظ رکھتے ہوۓ  عصری تبدیلوں کو اس طریقے سے اپناتا ہے جس سے دینی اور دنیاوی مفادات حاصل ہوں۔  یقیناً مملکت سعودی عرب خادم حرمین شریفین اور ولی عہد – اللہ تعالیٰ ان کی مدد فرماۓ-  کی قیادت میں پوری دنیا کو اس نقطۂ نظر کی طرف دعوت دیتی ہے  جس میں  بھلائی، رحم، اور اعتدال پسندی موجود ہے ، انتہاپسندی، غلو ، تشدد اور زوال پزیری و الحاد کو مسترد کرتا ہے۔
انہوں نے آج کے اجلاس کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے  کہا کہ باہمی مشورے اور ایک دوسرے کے ساتھ  تعاون سے دنیا میں بڑھتے ہوئے انتہاپسندی اور تشدد کے رجحانات پر قابو پایا جاسکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بعض متعصب گروہوں کو سیاسی ملازمت نے مذہب کو اپنے مقاصد کے حصول کے لئے ایک سیڑھی بنادیا ہےاور اپنے اغراض و مقاصد کی خاطر وہ دین سے بیزار ہو چکا ہے، آج کی ہماری اس  ملاقات سے دین میں بدعتوں اور ان کے انتشار پر قابو پانے میں ہمیں مدد ملے گی، گمراہ عناصر کی کوششوں اور محنتوں سے دین میں خرافات و رسومات کا بازار گرم ہے اور لوگوں کو محمد رسول اللہ ﷺ کی اتباع وفرماداری   سے دور کر دیا گیا ہے، جبکہ آپ ﷺ کی اتباع سے روح اور جسم کا پاکیزہ تعلق قائم رہتا ہے اور اسی سے مہذب دنیا کی ثقافتوں کی عمارتیں تعمیر ہوتی ہیں۔
 اپنے خطاب کے اخر میں عزت مآب وزیر حفظہ اللہ نے خادم حرمین شریفین حفظہ اللہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس اہم کانفرنس کے انعقاد اور سرپرستی کی منظوری دی ساتھ ہی عزت مآب وزیر موصوف نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا بھی شکریہ ادا کیا کہ ان کی رہنمائی اور متابعت برابر رہتی ہے اور وزارت کے پروگراموں کی تنفیذ وتکمیل کے لئے ہرطرح کی حمایت اور مدد ملتی رہتی ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter