مملکت سعودی عرب کے سربراہی میں تواصل وتکامل نامی عالمی کانفرنس کا انعقاد آج: مولانا قمرالدین ریاضی

13 اگست, 2023

کاٹھمانڈو/ کیئر خبر

مولانا قمرالدین ریاضی کے ذریعے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ مملکت سعودی عرب کا طرہ امتیاز رہا ہے کہ وہ ہمیشہ عالم اسلام کے مسائل کو بہت ہی سنجیدگی سے مسلم حکمرانوں ورہنماوں کے سامنے پیش کرتی ہے، تاکہ باہم مشورے سے اس مسئلہ کا کوئی مناسب حل نکل سکے،اور عالم اسلام میں امن وشانتی کو فروغ دیا جاسکے، اسی کی ایک کڑی "تواصل وتکامل” نامی عالمی کانفرنس کا انعقاد بھی ہے،مملکت انسانیت سعودی عرب کے فرمانرواں شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود حفظہ اللہ کی سربراہی اور وزارت برائے دینی امور کے وزیرڈاکٹر عبد اللطیف  آل الشیخ حفظہ اللہ کے زیر انتظام وانصرام مکہ مکرمہ میں ۳۱، ۴۱ اگست کو عالمی کانفرنس کا انعقاد ہو رہا ہے، جس میں دنیا کے ۵ ۸ممالک سے تقریبا ۱۵۰ دینی شخصیات شرکت کررہی ہیں، اس کانفرنس میں دینی امور کے تئیں اسلامی جہات کے جو جہود وخدمات ہیں اس پر تبادلہ خیال کیا جائے گا تاکہ مستقبل میں اس کو اور مزید فعال بنایاجاسکے، ساتھ ہی اس کانفرنس میں مذہبی ودعوتی امور، اوردنیا میں مسلم قوم کے سامنے جو چیلنجیز درپیش ہوتے ہیں اس کے حوالے کونسی حکمت عملی اپنائی جائے ان موضوعات پر کھل کر گفتگو کی جائے گی ان شاء اللہ۔

اس پر مسرت موقع پر وطن عزیز نیپال سے بھی د و اہم شخصیتیں شرکت کررہی  ہیں جس میں سے ایک شخصیت مسلم آیوگ کے صدر جناب شمیم میاں انصاری  اسی طرح دوسری شخصیت  جامعہ سراج العلوم السلفیہ جھنڈانگر کے استاذ  ڈاکٹر عبد الغنی القوفی شرکت کررہے ہیں۔

اللہ تعالی اس کانفرنس کو امت مسلمہ کے لئے خیر وبرکت کا باعث بنائے، اور اس کانفرنس کے جو اہداف ومقاصد ہیں ان کی تکمیل کی توفیق عطا فرمائے۔

میں مبارکباد پیش کرتاہوں مملکت سعودی عرب کے حکمراں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود کو جنہوں نے امت کے مسائل پر گفتگو کرنے کے لئے مسلم اسکالروں کو موقع فراہم کیا۔ اسی طرح مبارکبا کے مستحق ہیں وزارت شؤون اسلامیہ کے وزیر ڈاکٹر عبد اللطیف آل الشیخ جن کے انتظام و انصرام میں اس کانفرنس کا انعقاد ہو رہا ہے۔اللہ تعالی مملکت سعودی عرب کی حفاظت فرمائے، اور حاسدین کے شرسے محفوظ رکھے۔آمین یا رب العالمین۔         

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter