ہتک عزت کیس: بھارتی سپریم کورٹ نے راہل گاندھی کی سزا معطل کر دی

4 اگست, 2023

نئى دهلى/ كيئر خبر

بھارتی سپریم کورٹ نے عبوری حکم میں راہول گاندھی کی ہتک عزت کی سزا معطل کر دی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کے خلاف ہتک عزت کے مقدمے کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔

سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کے جج کی جانب سے زیادہ سے زیادہ سزا سنانے کی کوئی وجہ نہ دینے پر راہول گاندھی کی ہتکِ عزت کی سزا معطل کی۔

رپورٹ کے مطابق، سزا معطلی کے بعد راہول گاندھی کی پارلیمانی رکنیت بحال ہوجائےگی اور وہ اگلے سال ہونے والے انتخابات میں حصہ لے سکیں گے۔

یاد رہے کہ گجرات کی ٹرائل کورٹ نے ہتک عزت کے مقدمےمیں راہول گاندھی کو 2 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

بعد ازاں جب گجرات ہائی کورٹ نے بھی راہول گاندھی کی سزا کو برقرار رکھا تو اُنہوں نے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter