یمن میں سعودی و حوثی ملیشیا میں براہِ راست مذاکرات

11 اپریل, 2023

رياض/ واس

یمن میں سعودی عرب اور یمنی حوثی ملیشیا کے درمیان براہِ راست مذاکرات شروع ہو گئے۔

یمن میں سعودی عرب کے سفیر محمد آل جابر کا اس حوالے سے جاری کیے گئے بیان میں کہنا ہے کہ جنگ بندی مستحکم کرنے کے لیے عمان کے وفد کے ساتھ صنعا کا دورہ کر رہا ہوں۔

ان کا کہنا ہے کہ قیدیوں کے تبادلے کے عمل کی حمایت کرتے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب اور یمنی حوثی ملیشیا کے درمیان مذاکرات جمعرات تک جاری رہیں گے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ اقوامِ متحدہ کی جانب سے سعودی عرب اور حوثی ملیشیا کے درمیان براہِ راست مذاکرات کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب اور حوثی ملیشیا میں بات چیت کشیدگی میں کمی کی جانب خوش آئند قدم ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یمن کے لیے اقوامِ متحدہ کے خصوصی ایلچی بھی جنگ بندی میں توسیع کے لیے آپشنز کی تلاش میں ہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter