نیپال: معزول چیف جسٹس رانا کے قضیے کی تحقیق کے لئے 11 رکنی پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل

6 مارچ, 2022

کاٹھمانڈو/ کیئر خبر

نیپالی ایوان نمائندگان نے وفاقی پارلیمان سیکرٹریٹ میں چیف جسٹس چولیندر شمشیر رانا کے خلاف درج مواخذے کی تحریک کا مطالعہ کرنے کے لیے ایک سفارشات کمیٹی تشکیل دی ہے۔

آج پارلیمنٹ کے اجلاس میں چیف جسٹس رانا کے خلاف مواخذے کی تحریک کی تحقیقات کے لیے 11 رکنی سفارشی کمیٹی تشکیل دی گئی۔ مواخذے کی سفارشات کمیٹی میں سی پی این-یو ایم ایل سے چار، نیپالی کانگریس اور سی پی این (ماؤسٹ سینٹر) سے دو دو اور سی پی این (یونیفائیڈ سوشلسٹ)، ڈیموکریٹک سوشلسٹ پارٹی اور جنتا سماج وادی پارٹی سے ایک ایک رکن ہے۔

اس کمیٹی میں ممبران پارلیمنٹ اقبال میا، کلیانی کماری کھڑکا، کرشنا بھکتا پوکھرل، پرمود شاہ، من بہادر بسوکرما، یسودا گرونگ سبیدی، رام بہادر بستا، ریکھا شرما، لال بابو پنڈت، بشنو پرساد پوڈیل اور شیو مایا تمباہمپے شامل ہیں۔

گزشتہ ماہ 13 فروری کو حکمران اتحاد کے 98 اراکینِ پارلیمان نے چیف جسٹس رانا کے خلاف مواخذے کی تحریک دائر کی تھی۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter