آئی سی سی نے جاری کیا ٹی-20 عالمی کپ کا شیڈول، 17 اکتوبر کو ہوگا آغاز: بھارت پاکستان ایک ہی گروپ میں

16 جولائی, 2021

دبئی/ ایجنسی

آئی سی سی کے مطابق ٹی-20 عالمی کپ کے سبھی مقابلے یو اے ای اور عمان کے 4 اسٹیڈیمز میں ہوں گے جن کے نام ہیں دوبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم، شیخ زائد اسٹیڈیم، شارجہ اسٹیڈیم اور عمان کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ۔

بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے منگل کے روز ٹی-20 عالمی کپ کا شیڈول جاری کر دیا۔ یہ ٹورنامنٹ ہندوستان میں ہونے والا تھا لیکن گزشتہ دنوں اسے یو اے ای اور عمان میں منتقل کیے جانے کا اعلان کیا گیا تھا۔ اب اس ٹورنامنٹ کے تعلق سے پوری تفصیل دیتے ہوئے آئی سی سی نے بتایا کہ اس کا آغاز 17 اکتوبر سے ہوگا جو کہ 14 نومبر کو انجام پائے گا۔ گویا کہ تقریباً ایک ماہ یہ ٹورنامنٹ چلے گا اور 14 نومبر کو چمپئن بننے کے لیے دو ٹیمیں فائنل میچ کھیلیں گی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ تشکیل دے دیئے، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک ہی گروپ میں شامل ہیں۔

آئی سی سی کے بنائے گئے گروپس کے مطابق پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک ساتھ سپر 12 کے گروپ ٹو میں شامل ہیں، ان دونوں ٹیموں کے علاوہ نیوزی لینڈ اور افغانستان کی ٹیمیں بھی اسی گروپ کا حصہ ہیں جبکہ گروپ ٹو میں مزید 2 کوالیفائر ٹیمیں بھی شامل ہوں گی۔

سپر 12 کے گروپ ون میں آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے علاوہ دو کوالیفائر ٹیمیں بھی ہیں۔

راؤنڈ ون کے گروپ اے میں سری لنکا، آئرلینڈ ،نیدر لینڈز اور نمیبیا شامل ہیں، راونڈر ون کے گروپ بی میں بنگلہ دیش، اسکاٹ لینڈ، پاپوا نیو گنی اور عمان شامل ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے شروع ہورہا ہے اور اس کے میچز عمان اور یواے ای میں بھارتی بورڈ کی میزبانی میں کرائے جائیں گے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter